PAAPAM – Urdu Express https://tours.bitsnclicks.com Sat, 26 Oct 2024 08:45:31 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.2 https://tours.bitsnclicks.com/wp-content/uploads/2024/12/URDU-EXPRESS-LOGO-01-01-2-150x150.png PAAPAM – Urdu Express https://tours.bitsnclicks.com 32 32 پاکستان آٹو شو کا آنکھوں دیکھا حال: گاڑیوں کے سٹالز نے آٹو سپیئر پارٹس سٹالز پر سبقت لے لی https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d9%b9%d9%88-%d8%b4%d9%88-%da%a9%d8%a7-%d8%a2%d9%86%da%a9%da%be%d9%88%da%ba-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be%d8%a7-%d8%ad%d8%a7%d9%84-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c/ https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d9%b9%d9%88-%d8%b4%d9%88-%da%a9%d8%a7-%d8%a2%d9%86%da%a9%da%be%d9%88%da%ba-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be%d8%a7-%d8%ad%d8%a7%d9%84-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c/#respond Sat, 26 Oct 2024 08:45:31 +0000 https://urduexpress.pk/?p=5153 کل پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز کے زیر اہتمام پاکستان آٹو شو منعقد ہوا، جو تین دن تک جاری رہیگا، شو کا آغاز صبح اسکی باقاعدہ اوپننگ سے ہوا جسمیں وزیرمملکت علی پرویز ملک نے خطاب کیآ اور لوکل مینوفیکچررز کے کردار کو سراہا، PAAPAM کے چیئرمین نے آٹو پارٹس کی ایکسپورٹ میں اضافے پاکستان میں روزگار کے اضافے اور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے پر زور دیا_


لاھور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے پاکستان میں معاشی ترقی کو بڑھانے، ٹیکنالوجی میں جدت اور آٹو موٹٹیو سیکٹر کے پاکستانی معیشت میں کردار کو سراہا،
پاکستان آٹو شو میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں بھی اپنے سٹال لگا رہی ہیں، زیادہ سٹال نئے ماڈل کی گاڑیوں کیطرف سے لگائے گئے ہیں، اور زیادہ رش بھی انہیں سٹالز پر ہے-
ہال نمبر ا میں سب سے بڑا سٹال کیا موٹرز کیطرف سے لگایا گیا ہے، اور کیا اسپورٹیج کے نئے ماڈل کی بھر پور تشہیر کی گئی ہے، اس ہال میں MG کیطرف سے بھی سٹال موجود ہے، اور نئے ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں، زیادہ تر لوگوں کی توجہ فراری سے ملتے جلتے سپورٹس ماڈل کیطرف تھی، سازگار موٹرز نے بھی اسی ہال میں کیا موٹرز کے بالکل سامنے ایک بڑا سٹال لگایا ہے، اور انکے نئے ماڈل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے، اسی ہال میں سوزوکی موٹرز کا بھی سٹال تھا لیکن کوئی نیا ماڈل پیش نہیں کیا گیا، عوام نے بھی زیادہ جوش نہیں دکھایا کے سوزوکی موٹرز کے سٹال کا رخ کیا جائے، پاکستان میں جہاں SUV برانڈز بازی لے رہے ہیں، سوزوکی پاکستان کا سب سے پرانا انٹرنیشنل برانڈ ہوتے ہوئے کوئی ماڈل متعارف نہیں کروا سکا، اور مقبولیت میں بہت پیچھے رہ گیا ہے-
ہال نمبر 2 میں ٹویوٹا اور ہنڈا کے سٹالز مدمقابل تھے، ٹویوٹا نے اپنا ہائی برڈ نیا ماڈل ٹویوٹا کراس متعارف کروایا ہے، جسکی بھرپور تشہیر کی جا رہی تھی، میڈیا بائیٹس کے رپورٹر عمر بھنڈر نے جب ٹویوٹا کراس کے متعلق سوالات کے جوابات کیلیے وہاں پر موجود مارکیٹنگ ٹیم سے معلومات لینا چاہیں تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے بولنے سے انکار کر دیا اور کہا کے کمپنی پالیسی نہیں ہے، لہذا آپ ٹویوٹا کراس کے متعلق معلومات ویب سائیٹ سے لے سکتے ہیں، یہی جواب ہنڈا موٹرز کیطرف سے تھا، جو اپنے SUV ماڈل VRS کی بھرپور طریقے سے مارکیٹنگ کر رہے تھے، لیکن اس ماڈل کو اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی دوسرے competitor برانڈز کو ملی، وجہ سٹال پر il-informed سٹاف کی موجودگی تھی، جنکو خود بھی برانڈ فیچرز کے متعلق زیادہ نالج نہیں تھا،
اسی ہال میں الغازی ٹریکٹرز کے سٹال پر competent ٹیم موجود تھی، اور سوالوں کے جوابات تسلی بخش تھے اور بیٹھنے کا بھی خاص انتظام تھا،
ہال نمبر 3 میں ایک سٹال جس نے باقی سارے سٹالز کو گہنا دیا تھا وہ سٹال BYD کا تھا، رش دیدنی تھا لیکن پروموشنل سیلز سٹاف اور ٹک ٹاکرز، بلاگرز کے اضافی رش کیوجہ سے اصل کسٹمرز کو اس برانڈ کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں کافی دشواری ہوئی، دو تین دفعہ کی کوشش کے باوجود کوئی معلومات ناں ملی تو تصویروں پر ہی گزارا کیا،
چائنہ کے ایک اور برانڈ Changan کے سٹال پر پریس کانفرنس جاری تھی، اور کافی دیر جاری رہی، نئے ماڈلز کا دیدار ناں ہو سکا-
پاک ویلز کے روح رواں اپنے پورے لشکر کیساتھ پورے ایونٹ پر چھائے ہوئے تھے، اور مختلف سٹالز پر جا کر پیڈ endorsements بھی دے رہے تھے، لگ ایسے رہا تھا جیسے پورا ایونٹ یو ٹیوبرز اور بلاگرز کے ہاتھوں ہائی جیک ہو چکا،
بڑے بڑے برانڈز کی مارکیٹنگ ٹیمز کو ایسے ایونٹ پر جہاں گاڑیوں کی قیمت ملینز میں ہو وہاں صارف جاننا چاہے گا کے اس برانڈ کے فیچرز کیا ہیں؟ اس برانڈ کی کسٹمر سروس کیسی ہے؟ کیا اس شو کیلیے کوئی خاص آفر بھی ہے؟ اس طرح کے ایونٹ کو پلیز ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے ہاتھوں ہائی جیک ناں ہونے دیں، انکی اہمیت سے انکار نہیں، چند بلاگرز کی حد تک بات ٹھیک لیکن اتنا رش ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں، پی آر کمپنیوں کو بھی چاہیے کے وہ برانڈ کی احساسیت کو سمجھتے ہوئے وہی ٹک ٹاکرز یا یو ٹیوبرز کو بلائیں جنکی وجہ سے برانڈ کا امیج بڑھے ناں کے امیج خراب ہو!

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d9%b9%d9%88-%d8%b4%d9%88-%da%a9%d8%a7-%d8%a2%d9%86%da%a9%da%be%d9%88%da%ba-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be%d8%a7-%d8%ad%d8%a7%d9%84-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c/feed/ 0
PAAPAM نے 26 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کردیا https://tours.bitsnclicks.com/paapam-%d9%86%db%92-26-%d9%88%db%8c%da%ba-%d8%b3%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%86%db%81-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d9%85%db%8c%d9%b9%d9%86%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%88-%d9%85%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a8/ https://tours.bitsnclicks.com/paapam-%d9%86%db%92-26-%d9%88%db%8c%da%ba-%d8%b3%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%86%db%81-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d9%85%db%8c%d9%b9%d9%86%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%88-%d9%85%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a8/#respond Wed, 02 Oct 2024 16:04:00 +0000 https://urduexpress.pk/?p=4417 لاہور( اُردو ایکسپریس،02اکتوبر 2024): پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) کی 26 ویں سالانہ جنرل میٹنگ رمادا پلازہ ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں انڈسٹری کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹرمیں ترقی،جدت اور تعاون کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس سالانہ جنرل میٹنگ میں آئندہ مدت کے لیے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے اعلان کے ساتھPAAPAM کے اراکین کی جانب سے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیاگیا۔ کور ٹیک آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے عثمان اسلم ملک کو PAAPAM کا نیا چیئرمین،جنکوینگ جیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے شہریار قادرکو سینئر وائس چیئرمین اور پاک اورینٹ انڈسٹریز کے جناب شجاع الحق کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔

نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں عثمان اسلم ملک (چیئرمین،کور ٹیک آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ)، شہریار قادر (سینئر وائس چیئرمین، جنکوانگ جاز پرائیویٹ لمیٹڈ)،شجاع الحق (وائس چیئرمین، پاک اورینٹ انڈسٹریز)، عبدالرزاق گوہر (ایم سی ممبر، انفینٹی انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ)، جاوید حافظ (ایم سی ممبر، یونیٹیک آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ)، محمد اشرف (ایم سی ممبر، ایم اے نواز برادران)، سلمان سلیم (ایم سی ممبر، نیشنل آٹوموٹیو کمپونینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ)، حافظ جواد انور (ایم سی ممبر، رائل ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ)، عثمان یوسف (ایم سی ممبر، زی آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ)،مسٹر اسامہ عثمان (ایم سی ممبر، الفا ربڑ اینڈ پلاسٹک ورکس ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ)، وجیہہ الدین صدیقی (ایم سی ممبر، رازی سنز پرائیویٹ لمیٹڈ)،مسٹر اکبر الانہ (ایم سی ممبر، السنس آٹو پارٹس پرائیویٹ لمیٹڈ)،سید سرفراز علی (ایم سی ممبر، شاہ ربڑ پروڈکٹس)، فرحان حنیف (ایم سی ممبر، کراؤن فٹ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ)، سجاد نواز (ایم سی ممبر، اے بی انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ)اور عبدالرحمٰن (ایم سی ممبر، گلیکسی پولیمر انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ)شامل ہیں۔

PAAPAM کی نئی قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقامی آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے اور پوری صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کرے گی۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/paapam-%d9%86%db%92-26-%d9%88%db%8c%da%ba-%d8%b3%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%86%db%81-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d9%85%db%8c%d9%b9%d9%86%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%88-%d9%85%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a8/feed/ 0