2025 – Urdu Express https://tours.bitsnclicks.com Sat, 01 Feb 2025 17:46:39 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.2 https://tours.bitsnclicks.com/wp-content/uploads/2024/12/URDU-EXPRESS-LOGO-01-01-2-150x150.png 2025 – Urdu Express https://tours.bitsnclicks.com 32 32 بجٹ کب پیش ہوگا؟ وفاقی وزارت خزانہ نے شیڈول تیار کرلیا https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%d8%a8-%d9%be%db%8c%d8%b4-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%9f-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-%d9%86%db%92-%d8%b4%db%8c/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%d8%a8-%d9%be%db%8c%d8%b4-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%9f-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-%d9%86%db%92-%d8%b4%db%8c/#respond Sat, 01 Feb 2025 17:46:39 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7477 (اُردو ایکسپریس)

وفاقی وزارت خزانہ نےیکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی دوہزار پچیس،چھبیس کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کرلی-

وفاقی اورصوبوں کے ترقیاتی بجٹ /اقتصادی اہداف منظوری کیلئےقومی اقتصادی کونسل اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے نئےمالی سال کیلئے تمام بجٹ دستاویزات کومئی کےآخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نےآئندہ مالی سال2025،26کے وفاقی بجٹ کا شیڈول تیار کرلیا-

نئےمالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں وفاقی کابینہ سے منظور کرا کے پارلیمنٹ میں پیش کرنےکی تجویز ہے-

شیڈول کےمطابق تمام بجٹ دستاویزات کومئی کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%d8%a8-%d9%be%db%8c%d8%b4-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%9f-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-%d9%86%db%92-%d8%b4%db%8c/feed/ 0
2025 میں کن نوکریوں کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہوگی؟ https://tours.bitsnclicks.com/2025-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%86-%d9%86%d9%88%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86%da%88-%db%81%d9%88/ https://tours.bitsnclicks.com/2025-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%86-%d9%86%d9%88%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86%da%88-%db%81%d9%88/#respond Sat, 01 Feb 2025 15:09:52 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7372 (اُردو ایکسپریس)

کہتے ہیں ”ثبات ایک تغیّر کو ہے زمانے میں“، دنیا میں یہ تغیر و تبدل ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیران کن ہے۔ سال کا انتظار تو دور کی بات ہے ہر دن نئی نئی تبدیلیاں لے کر آرہا ہے۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جاب مارکیٹ بھی نئے تقاضوں اور رجحانات کی جاب رواں ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مصنوعی ذہانت کے انقلاب نے گویا طوفان برپا کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلیاں اور چیلنجز، عالمی معاشی تبدیلیاں ان سب کے اثرات سے جاب مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

اس تیزی سے بدلتی صورت حال کو دیکھتے ہوئے نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان تبدیلیوں سے باخبر رہیں اور ایسے شعبوں میں مہارت حاصل کریں جو مستقبل میں انتہائی مطلوب ہوں گے۔
آئیے ان کریئر آپشنز پر ایک نظر ڈالتے ہیں جن کی 2025ء میں سب سے زیادہ مانگ ہوگی:

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور مشین لرننگ اسپیشلسٹس

مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے ماہرین آج کی دنیا میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ یہ ماہرین ایسے الگورتھمز اور سسٹمز تیار کر رہے ہیں جو فیصلہ سازی، پروڈکشن ، اور کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

صورت حال یہ ہے کہ اب ہر صنعت میں ان ماہرین کی ضرورت بڑھ رہی ہے، چاہے وہ تعلیم کا شعبہ ہو مالیات کا یا صحت کا شعبہ ہو۔

ڈیٹا سائنٹسٹ اور اینالسٹس

ڈیٹا سائنس اب کسی بھی معاملے میں فیصلوں اور حکمت عملی کی بنیاد بن چکا ہے۔ ڈیٹا سائنٹسٹس وہ ماہرین ہیں جو بڑی مقدار میں ڈیٹا کا تجزیہ کرکے قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہ معلومات مختلف اداروں کو اپنے مقاصد کے حصول میں مدد دیتی ہیں۔

2025ء میں ڈیٹا اینالسٹس کی مانگ مزید بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈیٹا کو ”نیا تیل“ بھی کہا جا رہا ہے۔

ہیلتھ کیئر پروفیشنلز

میڈیکل ٹیکنالوجی میں بھی انتہائی برق رفتاری کے ساتھ ترقی نے صحت کے شعبے کو ایک نئے دور میں داخل کردیا ہے۔ مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے ماہر ڈاکٹروں، نرسوں، اور دیگر صحت کے پیشہ ور افراد کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ ٹیلی میڈیسن اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر ماہرین کی خدمات اب انتہائی اہم ہوں گی جو جدید اور معیاری علاج فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین

دنیا بھر میں ڈیٹا کی حفاظت اور حساس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لئے سائبر سیکیورٹی ماہرین کی اہمیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا سائبر سیکیورٹی ماہرین کی طلب میں بے حد اضافہ ہو رہا ہے۔

سافٹ ویئر ڈویلپرز

ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر ڈویلپرز کی ضرورت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ کاروباری امور کو آسان بنانے کے لئے یہ ماہرین ایسے ایپلیکیشنز اور سافٹ ویئرز تیار کرتے ہیں جو کام کو آسان بناتے ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین

ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے ماحولیاتی ماہرین کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ یہ ماہرین ایسی حکمت عملیاں تیار کرتے ہیں جو قدرتی وسائل کی حفاظت اور ماحولیاتی خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں
لاجسٹک اور سپلائی چین مینیجرز

صارفین تک سامان اور سروسز کی بحفاظت مؤثر نقل و حمل کے لیے لاجسٹک اور سپلائی چین ماہرین کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ لوگ اداروں کے آپریشنز کو بہتر بنانے اور لاگت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پروفیشنلز

آن لائن شاپنگ اور ای-مارکیٹنگ کے لئے ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پروفیشنلز انتہائی ڈیمانڈ میں ہیں۔ اس دور جدید میں ای کامرس اور مارکیٹنگ کے ماہرین کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ماہرین برانڈز کو آن لائن تشہیر اور فروخت بڑھانے کے لیے جدت اور نئی حکمت عملیاں تیار اور فراہم کرتے ہیں۔

2025ء میں کامیاب ہونے کے لیے کیا کریں؟

  • ڈجیٹل پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھائیں، ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
  • نئے اسکلز سیکھیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس، اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔
  • ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہیں اورجدید ٹیکنالوجیز اور ٹولز کا استعمال سیکھیں۔
  • ماحولیاتی شعور پیدا کریں، ماحولیاتی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے اسکل حاصل کریں۔
  • ڈجیٹل پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھائیں اور ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
    سال 2025ء میں کریئر کے مواقع ان شعبوں میں ہوں گے جہاں جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا کی اہمیت، اور ماحولیاتی چیلنجز کے حل کی ضرورت ہو۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان شعبوں میں دلچسپی لیں اور مستقبل کی جاب مارکیٹ کے لیے خود کو تیار کریں
]]>
https://tours.bitsnclicks.com/2025-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%86-%d9%86%d9%88%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86%da%88-%db%81%d9%88/feed/ 0
کراچی پریس کلب کے سالانہ الیکشن 2025 کا بگل بج گیا https://tours.bitsnclicks.com/%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b3-%da%a9%d9%84%d8%a8-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%86%db%81-%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-2025-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%da%af%d9%84/ https://tours.bitsnclicks.com/%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b3-%da%a9%d9%84%d8%a8-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%86%db%81-%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-2025-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%da%af%d9%84/#respond Fri, 31 Jan 2025 15:01:55 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7136 (اردو ایکسپریس)

الیکشن مورخہ 28 دسمبر کو بروز ہفتہ کراچی پریس کلب کی عمارت میں ہونگے اور ووٹنگ صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہیگی،
کراچی پریس کلب میں ووٹرز کی تعداد 1503 ہے، اور ووٹ ڈالنے کیلیے شناختی کارڈ اور کلب کارڈ لازم قرار دیے گئے ہیں
صدارت کیلیے جیو نیوز کے فاضل جمیلی The Democrats پینل کے امیدوار ہیں، حالیہ صدر بھی ہیں اور اس سے پہلے بھی متعدد بار صدر بن چکے ہیں، سیکریٹری کیلیے روزنامہ جنگ کے سہیل افضل خان، نائب صدر کیلیے روزنامہ امت کے ارشاد کھوکھر، خزانچی کیلیے ڈان کے عمران ایوب،اور جوائنٹ سیکریٹری کیلیے جنگ کے محمد منصف میدان میں ہیں،
ڈیموکریٹس کے مقابلے میں کوئی پینل نہیں لیکن آزاد امیدوار میدان میں موجود ہیں،
1503 ٹوٹل ممبرز میں سے 600 نئے ارکان کو 2018 میں ممبر شپ ملی تھی، اور ڈیموکریٹس پینل نے ہی یہ نئی ممبر شپس صحافیوں کو دی تھیں

کراچی کے صحافیوں کے مسائل بھی لاتعداد ہیں، جسمیں تنخواہوں کے مسائل، بیروزگاری اور صحافیوں کیلیے پلاٹ، لیکن پریس کلب کی مینجمینٹ کیساتھ آئیڈیل تعلقات ہیں، لہذا پلاٹوں کے مسائل تقریبا حل ہو چکے ہیں اور لیز کی سہولیات دی گئی ہیں، اور سندھ حکومت کی طرف سے سالانہ 7 کڑور کی گرانٹ بھی ملتی ہے،
پاکستان میں سب سے پہلے کراچی پریس کلب واحد کلب تھا جس نے اپنے ارکان کیلئے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کی سہولت فراہم کی
کراچی پریس کلب میں جدید کمپیوٹر روم، وائی فائی ہائی، اسپیڈ انٹرنیٹ، سولر پر پورے کلب کی بجلی، جدید لائبریری، کینٹین کی بہترین سہولتیں بھی موجود ہیں، بلاشبہ پاکستان کا ایڈوانس ترین پریس کلب ہے
کراچی پریس کلب کی مینجمینٹ مستقبل میں ڈیجیٹل میڈیا کو بھی محدود رکنیت دینے کا سوچ رہی ہے، کیونکہ کراچی یونین آف جرنلسٹ لیول پر ڈیجیٹل میڈیا کو رکنیت دے رہی ہے
کراچی پریس کلب 2025 الیکشن، ڈیموکریٹس پھر جیت کیلیے پر عزم!

  • کیا واقعی کراچی پریس کلب پاکستان کا سب سے جدید پریس کلب؟

– کیا ڈیجیٹل میڈیا کو بھی کراچی پریس کلب کی ممبر شپ ملے گی؟

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b3-%da%a9%d9%84%d8%a8-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%86%db%81-%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-2025-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%da%af%d9%84/feed/ 0
حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہو گا https://tours.bitsnclicks.com/%d8%ad%d8%b3%d9%86-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%da%a9%d8%a7-%d8%af%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c%db%81-%d9%be%d9%86-29-%d8%a7%d9%be%d8%b1%db%8c%d9%84-2025-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d8%aa%d9%85-%db%81%d9%88/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%ad%d8%b3%d9%86-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%da%a9%d8%a7-%d8%af%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c%db%81-%d9%be%d9%86-29-%d8%a7%d9%be%d8%b1%db%8c%d9%84-2025-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d8%aa%d9%85-%db%81%d9%88/#respond Thu, 21 Nov 2024 04:23:58 +0000 https://urduexpress.pk/?p=5956 (اُردو ایکسپریس)

حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوجائے گا۔

موقر قومی اخبار کے مطابق ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس نے کہا کہ تمام آپشنزختم ہونے پر حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کیلئے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس کے مطابق رازداری کے قوانین کے سبب حسن نو از کے کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے، برطانوی محکمہ ٹیکس ایچ ایم آر سی اور حسن نو از کے درمیان ٹیکس کے تنازع کی رقم 10 لاکھ پاؤنڈ سے کم ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹیک تنازع ہے، حسن نواز کے خلاف کسی جرم، دھوکا دہی یا منی لانڈرنگ کی تحقیقات نہیں ہو رہی، یہ ایک سول کیس ہے، یاد رہے کہ حسن نواز اور ایچ ایم آر سی کے درمیان ایک کمپنی کے ٹیکس کا تنازع 2020ء میں شروع ہوا تھا۔ انہوں نے ایک غیر فعال کمپنی کا ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا تھا۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%ad%d8%b3%d9%86-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%da%a9%d8%a7-%d8%af%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c%db%81-%d9%be%d9%86-29-%d8%a7%d9%be%d8%b1%db%8c%d9%84-2025-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d8%aa%d9%85-%db%81%d9%88/feed/ 0
وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا https://tours.bitsnclicks.com/%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%85%d9%88%d8%b1-%d9%86%db%92-%d8%ad%d8%ac-%d9%be%d8%a7%d9%84%db%8c%d8%b3%db%8c-2025-%da%a9%d8%a7-%d8%a7/ https://tours.bitsnclicks.com/%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%85%d9%88%d8%b1-%d9%86%db%92-%d8%ad%d8%ac-%d9%be%d8%a7%d9%84%db%8c%d8%b3%db%8c-2025-%da%a9%d8%a7-%d8%a7/#respond Tue, 12 Nov 2024 03:55:51 +0000 https://urduexpress.pk/?p=5640 (اُردو ایکسپریس)

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ سال 2025 کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، سرکاری و نجی حج ا سکیموں کیلئے کوٹہ کی تقسیم کا تناسب 50:50 ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم میں ا سپانسر شپ ا سکیم میں 5 ہزار نشستیں مختص رکھی جائیں گی، اسپانسر شپ اسکیم میں شمولیت کیلئے بینکنگ چینل کے ذریعے زر مبادلہ بھجوانا لازم ہو گا، نجی حج اسکیم میں اسپانسر شپ ا سکیم کیلئے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ا سپانسر شپ ا سکیم ” پہلے آئے پہلے پائیے“ کے اصول پر ہو گی، سرکاری حج اسکیم کیلئے روایتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری حج ا سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہوگی، مکہ میں ڈبل بیڈ اور ٹرپل بیڈ رہائش کی سہولت کے لیے اضافی رقم جمع کرانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کیلئے حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے10 دن کے اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کرانا لازم ہے، بقیہ رقم 1 تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ سے قبل پیسے واپس لینے پر کٹوتی نہیں ہو گی، قرعہ اندازی کے بعد پہلی قسط واپس لینے کی صورت میں 50 ہزار روپے کٹوتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تیسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہو گی،10 فروری کے بعد نہ جانے کی صورت میں بقیہ رقم واپس نہیں ہو گی، درخواست گزار کے انتقال کی صورت میں مذکورہ بالا کٹوتی عمل میں نہیں آئے گی۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%85%d9%88%d8%b1-%d9%86%db%92-%d8%ad%d8%ac-%d9%be%d8%a7%d9%84%db%8c%d8%b3%db%8c-2025-%da%a9%d8%a7-%d8%a7/feed/ 0
آئی سی سی کے وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان آنے کا پلان https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%88%d9%81%d8%af-%da%a9%d8%a7-%d8%a2%d8%a6%d9%86%d8%af%db%81-%db%81%d9%81%d8%aa%db%92-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%88%d9%81%d8%af-%da%a9%d8%a7-%d8%a2%d8%a6%d9%86%d8%af%db%81-%db%81%d9%81%d8%aa%db%92-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2/#respond Wed, 06 Nov 2024 05:00:36 +0000 https://urduexpress.pk/?p=5454 (اُردو ایکسپریس) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلہ میں آئی سی سی کے اعلیٰ سطح کے وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان آنے کا پلان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے وفد کا 10 سے 12 نومبر تک لاہور کے شیڈول کا پلان ہے، وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ افراد کے پہلے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔

وفد کی موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہو گا، ممکنہ طور پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور دوسری تفصیلات کے اعلان کا بھی کیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شیڈولڈ ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز تین وینیوز لاہور، کراچی اور راولپنڈی پر کھیلے جائیں گے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%88%d9%81%d8%af-%da%a9%d8%a7-%d8%a2%d8%a6%d9%86%d8%af%db%81-%db%81%d9%81%d8%aa%db%92-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2/feed/ 0