ٹیکنالوجی – Urdu Express https://tours.bitsnclicks.com Sat, 01 Feb 2025 14:58:17 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 https://tours.bitsnclicks.com/wp-content/uploads/2024/12/URDU-EXPRESS-LOGO-01-01-2-150x150.png ٹیکنالوجی – Urdu Express https://tours.bitsnclicks.com 32 32 چین کا سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی لیزر ٹرانسمیشن بھیجنے کا کامیاب تجربہ https://tours.bitsnclicks.com/%da%86%db%8c%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%db%8c%d9%b9%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%b9-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%d9%be%d8%b1-6-%d8%ac%db%8c-%d9%84%db%8c%d8%b2%d8%b1-%d9%b9%d8%b1%d8%a7%d9%86/ https://tours.bitsnclicks.com/%da%86%db%8c%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%db%8c%d9%b9%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%b9-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%d9%be%d8%b1-6-%d8%ac%db%8c-%d9%84%db%8c%d8%b2%d8%b1-%d9%b9%d8%b1%d8%a7%d9%86/#respond Sat, 01 Feb 2025 14:58:17 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7342 (اُردو ایکسپریس)

چین نے نومبر 2020 میں دنیا کا پہلا 6 جی سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں بھیجا تھا، اب 5 سال بعد چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی سیٹلائیٹ ٹرانسمیشن بھیج کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے 100 گیگا بائیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

کارنامہ سیٹ لائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پائے تکمیل کو پہنچا ہے۔ 6 جی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک سیکنڈ میں دس فلمیں مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہیں۔

چین کی ایرو اسپیس کمپنی چینگ گوانگ سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو (co) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے 6 جی کی آزمائش کے دوران 100 جی بی فی سیکنڈ امیج ٹرانسمیشن ریٹ سے ڈیٹا بھیجا۔

یہ گزشتہ ریکارڈ سے 10 گنا زیادہ اسپیڈ ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%da%86%db%8c%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%db%8c%d9%b9%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%b9-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86-%d9%be%d8%b1-6-%d8%ac%db%8c-%d9%84%db%8c%d8%b2%d8%b1-%d9%b9%d8%b1%d8%a7%d9%86/feed/ 0
پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی کیبل خراب https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a8%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%b9%d8%b1%d9%86%db%8c%d9%b9-%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%81%da%a9/ https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a8%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%b9%d8%b1%d9%86%db%8c%d9%b9-%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%81%da%a9/#respond Sat, 01 Feb 2025 14:52:03 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7336 (اُردو ایکسپریس)

پاکستان کوبین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی کیبل خراب ہوگئی جس کے باعث ملک سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروسزسست روی کا شکار ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق قطرکے قریب سب میرین کیبل میں خرابی گزشتہ روز ہوئی، کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ اوربراڈ بینڈ صارفین کومسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی اے کے مطابق صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

اس سے قبل پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای-1 میں خرابی پیدا ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سب میرین کیبل ’اے اے آی-ون‘ میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا، خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a8%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%b9%d8%b1%d9%86%db%8c%d9%b9-%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%81%da%a9/feed/ 0
ایپل نے آئی فون 14 اور ایس ای کی فروخت بند کردی https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%db%8c%d9%be%d9%84-%d9%86%db%92-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d9%81%d9%88%d9%86-14-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%d8%a7%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%ae%d8%aa-%d8%a8%d9%86%d8%af-%da%a9/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%db%8c%d9%be%d9%84-%d9%86%db%92-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d9%81%d9%88%d9%86-14-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%d8%a7%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%ae%d8%aa-%d8%a8%d9%86%d8%af-%da%a9/#respond Fri, 31 Jan 2025 15:45:01 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7262 (اُردو ایکسپریس)

ایپل نے یورپی یونین کی ہدایات کے تحت 29 ممالک میں آئی فون 14، آئی فون 14 پلس اور تیسری جنریشن کے آئی فون SE کی فروخت بند کر دی ہے۔

ایپل نے یورپی یونین کی ہدایات کے مطابق 29 ممالک، بشمول شمالی آئرلینڈ، میں آئی فون 14، آئی فون 14 پلس اور تیسری جنریشن کے آئی فون SE کی فروخت معطل کر دی ہے۔ یہ فیصلہ یورپی یونین کی جانب سے الیکٹرانک ویسٹ کم کرنے کے لیے تمام نئے الیکٹرانک آلات میں USB-C کنیکٹرز کے استعمال کی ڈیڈ لائن، 28 دسمبر 2024، کے پیش نظر لیا گیا ہے

ایپل کی یو کے ویب سائٹ پر شمالی آئرلینڈ میں ان ماڈلز کو خریدنے کی کوشش کرنے والے صارفین کو ”یورپی یونین کے مشترکہ چارجر قوانین“ کی تعمیل کا پیغام موصول ہوتا ہے۔یہ اقدام سوئٹزرلینڈ کو بھی متاثر کرتا ہے، جو کئی یورپی یونین پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے، اور شمالی آئرلینڈ کو، جو بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ خاص تجارتی معاہدوں کے تحت آتا ہے۔

آئی فون SE، جو پہلے 429 ڈالر کی قیمت پر دستیاب تھا، اب ایپل کی سستی مصنوعات کی فہرست سے غائب ہو چکا ہے۔ اب انٹری لیول آئی فون 15 ہے، جس کی ابتدائی قیمت 699 ڈالر ہے۔ اگرچہ اسپین اور جرمنی جیسے ممالک میں ایمیزون جیسے تھرڈ پارٹی ری سیلرز کے پاس محدود اسٹاک دستیاب ہیں، یہ آپشنز بھی جلد ختم ہونے کی توقع ہے۔
چوتھی نسل کے آئی فون SE کے مارچ 2025 میں لانچ ہونے کی افواہیں ہیں، لیکن رپورٹس کے مطابق اس کی قیمت اپنے پیشرو کی affordability سے مطابقت نہیں رکھے گی۔

یورپی یونین کی قانون سازی نے اس تبدیلی کو جنم دیا ہے، لیکن عالمی سطح پر اس کے اثرات محدود ہیں، کیونکہ دیگر خطوں میں ایسی قانون سازی پر عمل درآمد پرانی آئی فون ماڈلز کے قدرتی خاتمے سے پہلے ممکن نہیں۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%db%8c%d9%be%d9%84-%d9%86%db%92-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d9%81%d9%88%d9%86-14-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%d8%a7%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%ae%d8%aa-%d8%a8%d9%86%d8%af-%da%a9/feed/ 0
رات میں بھی بجلی پیدا کرنے والے سولر پینل تیار https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%d9%be%db%8c%d8%af%d8%a7-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%92-%d8%b3%d9%88%d9%84%d8%b1-%d9%be%db%8c%d9%86/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%d9%be%db%8c%d8%af%d8%a7-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%92-%d8%b3%d9%88%d9%84%d8%b1-%d9%be%db%8c%d9%86/#respond Fri, 31 Jan 2025 15:43:02 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7256 (اُردو ایکسپریس)

دن بہ دن نئی نئی اختراعات و ایجادات کا سلسلہ جاری ہے، اور جدت اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اب دن میں بجلی بنانے کیلئے مشہور سولر پینل رات میں بھی بجلی بنائیں گے۔

ایک عام انسان ایک خاص حد تک سوچتا ہے۔ لیکن جناب کہنے والوں نے ایسے ہی تو نہ کہہ دیا آسمان سے تارے توڑ لانے کو۔

انسان کی سوچ یا تخیل کہاں تک جا سکتا ہے یہ کہنا ناممکن ہے۔ بقول علامہ اقبال !

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے، لب پہ آ سکتا نہیں

محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

ابھی دنیا ایسے ممالک کو خوش نصیب گردان رہی تھی جہاں سورج کی روشنی 10 اور 12 کم یا زیادہ میسر تھی لیکن یہ مسئلہ بھی تمام ہوا۔ کیونکہ اب سولر پینلز رات کو بھی بجلی بنائیں گے، ہے نا حیران کن بات کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے۔

جی ہاں یہ بلکل سچ ہے، امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ریڈی ایٹیو کولنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے ایسا سولر پینل تیار کیا ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

ریڈی ایٹیو کولنگ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران زمین سے خلاء کی طرف انفراریڈ انرجی خارج کی جاتی ہے۔ جس سے کسی شے اور اس کے اردگرد کی فضا کا درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے اس عمل کے زریعے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

اس تجربے میں ماہرین نے تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کو عام کمرشل سولر پینلز سے منسلک کرکے زمین کی جانب سے خارج کی جانے والی حرارت سے کچھ مقدار میں بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ابتداء میں ابھی یہ بجلی 50 ملی واٹ فی مربع میٹر کے حساب سے حاصل ہوہی ہے اور یہ مقدار دن میں بجلی کی پیدوار سے کم ہے، دن میں عموماً سولر پینلز ملی واٹ بجلی فی مربع میٹر 200 واٹس تک پیدا کی جاتی ہے۔ تاہم مسقبل قریب میں اس میں مزید کامیابی ممکن ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کے قائد شین ہوئی فین کا بھی یہی کہنا ہے گو کہ ابتدائی ایجاد میں اس طریقہ کار سے بہت کم بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن جلد ہی اس تجربے سے مزید کامیابی کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق ابھی مزید تجرباتی کام کیا جارہا ہے تاکہ مزید جانچ کے بعد مناسب مقدار میں توانائی کا حصول ممکن ہو۔

امید ہے کہ جلد ہی سولر پینلز کی اس ایجاد سے گھروں میں بجلی کا حصول رات کو بھی ممکن ہوگا۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%d9%be%db%8c%d8%af%d8%a7-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%92-%d8%b3%d9%88%d9%84%d8%b1-%d9%be%db%8c%d9%86/feed/ 0
تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر ، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا https://tours.bitsnclicks.com/%d8%aa%d9%85%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d8%a7%db%8c%da%a9-%db%81%db%8c-%da%86%d8%a7%d8%b1%d8%ac%d8%b1-%d8%8c-%db%8c%d9%88/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%aa%d9%85%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d8%a7%db%8c%da%a9-%db%81%db%8c-%da%86%d8%a7%d8%b1%d8%ac%d8%b1-%d8%8c-%db%8c%d9%88/#respond Fri, 31 Jan 2025 15:41:15 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7250 (اُردو ایکسپریس)

اب دنیا میں ایک ہی چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا۔

گزشتہ روز 28 دسمبر سے یورپی یونین کے 27 ممالک میں اس قانون کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت یورپی یونین میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔

یورپی یونین میں اب تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈفونز، اسپیکر اور کی بورڈز کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا، اس قانون کے تحت تمام کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہصرف ٹائپ سی چارجر کا استعمال کیا جائے۔

اس قانون کے بعد ایک چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، اکتوبر 2022ء میں یورپی یونین کی جانب سے اس قانون کی منظوری دی گئی تھی، یورپی یونین کی جانب سے اس پر عمل کرنے کے لئے کمپنیوں کو دو سال سے زائد عرصے کی مہلت دی گئی تھی، اس قانون کا اطلاق اب ہو گیا ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%aa%d9%85%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b1%d9%b9-%d9%81%d9%88%d9%86%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d8%a7%db%8c%da%a9-%db%81%db%8c-%da%86%d8%a7%d8%b1%d8%ac%d8%b1-%d8%8c-%db%8c%d9%88/feed/ 0
ایک اے آئی انسانی ذہانت کے قریب پہنچ گیا، اب کیا ہوگا؟ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%db%92-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b0%db%81%d8%a7%d9%86%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8-%d9%be%db%81%d9%86%da%86-%da%af%db%8c%d8%a7/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%db%92-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b0%db%81%d8%a7%d9%86%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8-%d9%be%db%81%d9%86%da%86-%da%af%db%8c%d8%a7/#respond Fri, 31 Jan 2025 15:12:50 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7166 (اُردو ایکسپریس)

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ”O3“ نے وہ کر دکھایا جو پہلے کسی اے آئی ماڈل کے لیے ممکن نہیں تھا۔

20 دسمبر کو ”O3“ (او تھری) نے اے آر سی-اے جی آئی (ARC-AGI) بینچ مارک پر 85 فیصد اسکور حاصل کیا جو نہ صرف پہلے کے بہترین 55 فیصد اسکور سے کہیں آگے ہے، بلکہ عام انسان کے برابر ہے۔ یہ ماڈل ریاضی کے ایک مشکل ترین ٹیسٹ میں بھی کامیاب رہا۔

اوپن اے آئی اور دیگر بڑی ریسرچ لیبارٹریز کا ہدف ایک ایسی مصنوعی ذہانت تخلیق کرنا ہے جو انسانوں کی طرح سوچ سکے اور ایسا لگتا ہے کہ O3 نے اس سمت میں ایک بڑا قدم بڑھا دیا ہے۔

اے آر سی-اے جی آئی ایک منفرد ٹیسٹ ہے جو یہ دیکھتا ہے کہ کوئی اے آئی ماڈل کتنی جلدی اور کتنے کم نمونوں سے نئی چیزیں سیکھ سکتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں چھوٹے گِرڈز (grid puzzles) دیے جاتے ہیں، جنہیں سمجھنے کے لیے اے آئی کو تین مثالوں سے ایک اصول نکالنا ہوتا ہے اور پھر اسے چوتھی مثال پر لاگو کرنا ہوتا ہے
یہ کچھ ویسا ہی ہے جیسے ہم اسکول میں آئی کیو ٹیسٹ کرتے ہیں۔

اوپن اے آئی نے O3 کو خاص طور پر اے آر سی-اے جی آئی کے لیے تربیت دی۔

ماہرین کے مطابق یہ ماڈل نہایت مؤثر طریقے سے کمزور ترین اصول تلاش کرتا ہے، یعنی ایسے اصول جو زیادہ عمومی ہوں اور مختلف حالات میں لاگو کیے جا سکیں۔

بینچ مارک ڈیزائن کرنے والے فرانسیسی ریسرچر فرانسوا شولیٹ کہتے ہیں کہ O3 مختلف ”سوچ کی زنجیروں“ (chains of thought) کو آزما کر بہترین حل چنتا ہے۔ یہ طریقہ کچھ گوگل کے AlphaGo کی طرح ہے، جو گیم آف گو میں چیمپیئن کو شکست دے چکا ہے۔

او تھری کے بارے میں ابھی بہت کچھ نامعلوم ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مکمل صلاحیتوں کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق اور ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔

اگر یہ ماڈل واقعی ایک عام انسان جتنا قابل ہو تو یہ دنیا میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہ بھی ہوا، تب بھی یہ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک زبردست کامیابی ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%db%92-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b0%db%81%d8%a7%d9%86%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8-%d9%be%db%81%d9%86%da%86-%da%af%db%8c%d8%a7/feed/ 0
پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا اور براؤزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار مل گیا https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%d9%88-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%92-%da%88%db%8c%d9%b9%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%a4%d8%b2%d9%86%da%af-%db%81/ https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%d9%88-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%92-%da%88%db%8c%d9%b9%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%a4%d8%b2%d9%86%da%af-%db%81/#respond Fri, 31 Jan 2025 15:07:13 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7151 (اُردو ایکسپریس)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو انٹرنیٹ صارفین کی براؤزنگ ہسٹری اور ڈیٹا تک رسائی کا اختیار مل گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے اور سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا اور اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو ایک سے 3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز وصول کرنے کا اختیار ہوگا، اس عمل کے تحت کمپنیوں کو مقامی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو سائبر حملوں کی نشاندہی اور ان کا سراغ لگانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براوٴزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار بھی ہوگا۔

یہ درخواست پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی تھی، اس فیصلے کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ملک میں سائبر سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%d9%88-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%92-%da%88%db%8c%d9%b9%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%a4%d8%b2%d9%86%da%af-%db%81/feed/ 0
اسٹار لنک جلد پاکستان میں؟ لائسنس کی درخواست دیدی، وزیر آئی ٹی https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%b1-%d9%84%d9%86%da%a9-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba%d8%9f-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d8%b3%d9%86%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%af%d8%b1/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%b1-%d9%84%d9%86%da%a9-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba%d8%9f-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d8%b3%d9%86%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%af%d8%b1/#respond Fri, 31 Jan 2025 15:03:00 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7139 (اردو ایکسپریس)

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ دو بڑے بین الاقوامی اداروں ایلون مسک کی اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور چینی سیٹلائٹ کمپنی شنگھائی اسپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے ملک میں کام کرنے کے لیے لائسنس کی درخواست دی ہے۔

اپنے تحریری بیان میں شزہ فاطمہ نے واضح کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) فی الحال صرف سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی درخواستوں پر کارروائی کر رہی ہے۔ پی ٹی اے کے لائسنسنگ فریم ورک کے مطابق، صرف مقامی طور پر رجسٹرڈ کمپنیاں ہی درخواست دینے کی اہل ہیں۔

شزہ فاطمہ کے مطابق اگرچہ بین الاقوامی کمپنیاں براہ راست درخواستیں جمع نہیں کرا سکتیں، لیکن وہ اپنی ایس ای سی پی کے رجسٹرڈ ذیلی اداروں کے ذریعے ایسا کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس کے زیر ملکیت سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا اسٹار لنک اور چینی سیٹلائٹ کمیونیکیشن فرم شنگھائی اسپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، دونوں اس ریگولیٹری فریم ورک کے تحت پاکستان میں کام کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ ایک بار درخواست جمع کروانے کے بعد لائسنس دینے کا عمل سیدھا ہوتا ہے۔ پی ٹٰ اے تمام رسمی تقاضوں کو پورا کرنے اور ضرورت پڑنے پر وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد درخواستوں کا جائزہ لیتا ہے۔ آن لائن ایپلیکیشن سبمیشن انفارمیشن سسٹم (OASIS) کے تعارف نے طریقہ کار کو آسان بنا دیا ہے، جس سے درخواست دہندگان اپنے دستاویزات آن لائن جمع کروانے اور ٹریک کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے پورے ملک میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ فکسڈ براڈ بینڈ کوالٹی آف سروس (QoS) ریگولیشنز، 2022 کے تحت انٹرنیٹ کمپنیوں کے ذریعے فراہم کردہ سروس کے معیار (QoS) کی فعال طور پر نگرانی کرتا ہے، جس سے اعتماد اور کارکردگی کے لیے عالمی معیارات کی تعمیل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ یہ ترقی اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے اور ملک بھر میں رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے عالمی ٹیکنالوجی رہنماؤں کو راغب کرنے پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%b1-%d9%84%d9%86%da%a9-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba%d8%9f-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d8%b3%d9%86%d8%b3-%da%a9%db%8c-%d8%af%d8%b1/feed/ 0
گوگل والیٹ‘ پاکستان آرہا ہے؟ https://tours.bitsnclicks.com/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c%d9%b9-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92%d8%9f/ https://tours.bitsnclicks.com/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c%d9%b9-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92%d8%9f/#respond Fri, 31 Jan 2025 14:59:56 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7130 (اُردو ایکسپریس)

پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، لیک اطلاع کے مطابق ٹیک جائنٹ گوگل کا ڈیجیٹل والیٹ اور پیمنٹ سسٹم (ادائیگی کا نظام) پاکستان میں جلد ہی لانچ ہونے والا ہے۔

یہ خبر ڈویلپر کے لیک ریلیز نوٹس سے آئی ہے، جس میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں دکھایا کیا گیا ہے جو جلد ہی گوگل والیٹ (جی پے) سپورٹ حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اگرچہ گوگل نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، لیکن یہ معلومات بتاتی ہیں کہ یہ فیچر مستقبل قریب میں ملک میں دستیاب ہوگا۔

اس حوالے سے جاری اسکرین شاٹ کے مطابق یہ ایک وسیع رول آؤٹ لگتا ہے جس میں پاکستان سمیت کئی دوسرے ممالک جیسے مصر، وینزویلا، برمودا، کمبوڈیا، ایل سلواڈور، اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔

گوگل والیٹ کیا ہے؟
گوگل والیٹ جسے پہلے ”گوگل پے/جی پے“ کے نام سے جانا جاتا تھا، ایک ڈیجیٹل والیٹ ہے جو صارفین کو اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پیمنٹ کارڈز، لائلٹی کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور بہت کچھ اسٹور کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ مطابقت پذیر پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز پر کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو قابل بناتا ہے، لین دین کو تیز تر اور آسان بناتا ہے۔ ادائیگیوں کے علاوہ گوگل والیٹ مختلف ڈیجیٹل پاسز اور اسناد کے انتظام کیلئے ایک مرکز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

پاکستانیوں کیلئے اس کے فوائد
آسان اور محفوظ ادائیگیاں

گوگل والیٹ صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز سے کنٹیکٹ لیس ادائیگیاں کرنے کی اجازت دے گا، جس سے فزیکل کارڈ لے جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ نہ صرف زیادہ آسان ہے بلکہ زیادہ محفوظ بھی ہے، کیونکہ لین دین کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور ڈیوائس کی حفاظتی خصوصیات کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔

مالیاتی شمولیت میں اضافہ

ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید قابل رسائی بنا کر گوگل والیٹ زیادہ لوگوں کو رسمی مالیاتی نظام میں لانے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ پاکستان جیسے ملک میں خاص طور پر اہم ہے، جہاں آبادی کا ایک بڑا حصہ بینکوں سے محروم ہے۔

ہموار سفر اور ٹکٹنگ

بورڈنگ پاسز اور ٹکٹوں کو ذخیرہ کرنے کیلئے گوگل والیٹ کی صلاحیت سفر اور ایونٹ کی حاضری کو مزید بے لاگ بنا سکتی ہے۔ کاغذی دستاویزات کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے صارفین چیک پوائنٹس پر اپنے ڈیجیٹل پاس کو آسانی سے اسکین کر سکتے ہیں۔
لائلٹی پروگرام انٹیگریشن

گوگل والیٹ میں لائلٹی کارڈز کو اسٹور کرنے کی اہلیت صارفین کو اپنے انعامات اور رعایتوں پر نظر رکھنے میں مدد دے سکتی ہے، جو انہیں کاروبار کے ساتھ زیادہ کثرت سے مشغول ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔

لیکن ابھی تک اس کے لانچ کی تاریخ کے بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے، لیکن جیسے ہی پاکستان میں گوگل والیٹ آفیشل بن جائے گا ہم آپ کو بتا دیں گے

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%da%af%d9%88%da%af%d9%84-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c%d9%b9-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92%d8%9f/feed/ 0
وی پی این کو قابو کرنے کیلئے پی ٹی اے کے نئے نظام کا انکشاف https://tours.bitsnclicks.com/%d9%88%db%8c-%d9%be%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%88-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%86/ https://tours.bitsnclicks.com/%d9%88%db%8c-%d9%be%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%88-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%86/#respond Fri, 31 Jan 2025 14:49:19 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7108 (اُردو ایکسپریس)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کو رجسٹر کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ اقدام VPN صارفین کو قواعد پر عمل کرنے کی ان کی سابقہ کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ بنیادی طور پر پی ٹی اے پاکستان میں وی پی این کے استعمال کے لیے ایک محفوظ اور ریگولیٹڈ ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔

پی ٹی اے ریگولیٹر نے ایک نئی لائسنسنگ کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کمپنیاں وی پی این کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اجازت نامے کے لیے درخواست دے سکیں گی۔

اس اقدام سے بالآخر غیر رجسٹرڈ وی پی این کے مسئلے کو حل کیا جائے گا، کیونکہ لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعہ فراہم کردہ پراکسیوں کو غیر رجسٹرڈ اور بلاک سمجھا جائے گا۔

لائسنس یافتہ سروس فراہم کنندگان کے ساتھ حکام وی پی این ٹریفک کی نگرانی کر سکیں گے، کیونکہ پراکسی نیٹ ورکس کے ذریعے فراہم کردہ گمنامی حکام کی سب سے بڑی گرفت میں سے ایک ہے۔

ایک حالیہ پریس ریلیز میں، پی ٹی اے نے کہا کہ اس نے پاکستان میں سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیٹا سروسز کے لیے کلاس لائسنس دینا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

پریس ریلیز میں یہ کہا گیا کہ وی پی این سروس فراہم کرنے والوں کو VPN اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیٹا کے لیے کلاس لائسنس (ڈیٹا سروسز) حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔“

ٹیلی کام ریگولیٹر پہلے ہی ان کمپنیوں کو اجازت دیتا ہے جو انٹرنیٹ اور فون سروسز فراہم کرتی ہیں اور ساتھ ہی ان کمپنیوں کو بھی جو گاڑیوں میں ٹریکنگ ڈیوائسز لگاتی ہیں۔

اب پی ٹی اے نے لائسنس یافتہ خدمات کے تحت وی پی این کی ایک نئی کیٹیگری شامل کی ہے۔ اس منصوبے میں یہ تصور کیا گیا ہے کہ مقامی کمپنیاں جو پاکستان کے قوانین، ان کے لائسنس کی شرائط اور ریگولیٹری دفعات کی پابند ہیں، صارفین کو پراکسی خدمات فراہم کریں گی۔

اس کے علاوہ یہ ریگولیٹر کو ان کمپنیوں پر مزید کنٹرول کرنے کے قابل بنائے گا، جہاں زیادہ تر وی پی این فراہم کنندگان غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔

نئے سسٹم کی ضرورت
مقامی وی پی این سروس پرووائیڈرز کا خیال پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے پیش کیا، جو آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ایک نمائندہ تنظیم ہے۔

پاشا کے چئیرمین سجاد سید کے مطابق ہم نے پی ٹی اے اور آئی ٹی کی وزارت کو بتایا ہے کہ ملک میں تقریباً 2.5 ملین فری لانسرز کو سہولت فراہم کرنے میں اکثریت خواتین کی شامل ہیں جو صرف چھوٹے آئی ٹی ایکسپورٹ منصوبوں کے ذریعے خاندانی آمدنی میں اضافہ کر رہی ہیں، ہمیں ایک بین الاقوامی ماڈل کی ضرورت درکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وی پی این سروس فراہم کرنے والے پی ٹی اے کو لائسنس کی فیس ادا کریں گے۔ سجاد سید نے مزید کہا کہ یہ لائسنس دہندگان اپنے وی پی این کو گاہکوں کو فروخت کریں گے، بالکل اسی طرح جیسے سیلولر کمپنیاں اور آئی ایس پیز اپنی خدمات فروخت کرتے ہیں۔

پاشا کے چئیرمین نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت مقامی وی پی این صارف کے مواد کی نگرانی کر سکتی ہے، اور اس طرح وی پی این سے متعلق سیکورٹی خدشات کو بھی دور کیا جا سکتا ہے۔ کمپنیوں کو ملک بھر میں وی پی این خدمات فراہم کرنے کے لیے لائسنس فیس کے طور پر 300,000 روپے اور ایک صوبے میں خدمات کے لیے 100,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

یہ لائسنس 15 سال کے لیے کارآمد ہوں گے اور ایکسپائر ہونے پر اسی مدت کی دوسری مدت کے لیے توسیع کی جا سکتی ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d9%88%db%8c-%d9%be%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%88-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%a9%db%92-%d9%86/feed/ 0