بزنس – Urdu Express https://tours.bitsnclicks.com Sat, 01 Feb 2025 17:46:39 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.2 https://tours.bitsnclicks.com/wp-content/uploads/2024/12/URDU-EXPRESS-LOGO-01-01-2-150x150.png بزنس – Urdu Express https://tours.bitsnclicks.com 32 32 بجٹ کب پیش ہوگا؟ وفاقی وزارت خزانہ نے شیڈول تیار کرلیا https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%d8%a8-%d9%be%db%8c%d8%b4-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%9f-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-%d9%86%db%92-%d8%b4%db%8c/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%d8%a8-%d9%be%db%8c%d8%b4-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%9f-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-%d9%86%db%92-%d8%b4%db%8c/#respond Sat, 01 Feb 2025 17:46:39 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7477 (اُردو ایکسپریس)

وفاقی وزارت خزانہ نےیکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی دوہزار پچیس،چھبیس کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کرلی-

وفاقی اورصوبوں کے ترقیاتی بجٹ /اقتصادی اہداف منظوری کیلئےقومی اقتصادی کونسل اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے نئےمالی سال کیلئے تمام بجٹ دستاویزات کومئی کےآخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نےآئندہ مالی سال2025،26کے وفاقی بجٹ کا شیڈول تیار کرلیا-

نئےمالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں وفاقی کابینہ سے منظور کرا کے پارلیمنٹ میں پیش کرنےکی تجویز ہے-

شیڈول کےمطابق تمام بجٹ دستاویزات کومئی کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%da%a9%d8%a8-%d9%be%db%8c%d8%b4-%db%81%d9%88%da%af%d8%a7%d8%9f-%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d8%ae%d8%b2%d8%a7%d9%86%db%81-%d9%86%db%92-%d8%b4%db%8c/feed/ 0
آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کی کمی کی حکومتی تجویز مسترد کردی https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%81-%d9%86%db%92-%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%d8%a8%d9%84%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%db%8c%d9%84%d8%b2-%d9%b9%db%8c%da%a9%d8%b3-%da%a9/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%81-%d9%86%db%92-%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%d8%a8%d9%84%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%db%8c%d9%84%d8%b2-%d9%b9%db%8c%da%a9%d8%b3-%da%a9/#respond Sat, 01 Feb 2025 17:12:19 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7426 (اُردو ایکسپریس)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بلوں میں سیلز ٹیکس کی کمی کی حکومتی تجویز مسترد کردی ہے۔

سیلز ٹیکس میں کمی پر حکومت نے آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی۔

جس پر آئی ایم ایف نے مؤقف اختیار کہا کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی، سیلز ٹیکس کی چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے، ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے، دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%81-%d9%86%db%92-%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%d8%a8%d9%84%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%db%8c%d9%84%d8%b2-%d9%b9%db%8c%da%a9%d8%b3-%da%a9/feed/ 0
2025 میں کن نوکریوں کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہوگی؟ https://tours.bitsnclicks.com/2025-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%86-%d9%86%d9%88%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86%da%88-%db%81%d9%88/ https://tours.bitsnclicks.com/2025-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%86-%d9%86%d9%88%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86%da%88-%db%81%d9%88/#respond Sat, 01 Feb 2025 15:09:52 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7372 (اُردو ایکسپریس)

کہتے ہیں ”ثبات ایک تغیّر کو ہے زمانے میں“، دنیا میں یہ تغیر و تبدل ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیران کن ہے۔ سال کا انتظار تو دور کی بات ہے ہر دن نئی نئی تبدیلیاں لے کر آرہا ہے۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جاب مارکیٹ بھی نئے تقاضوں اور رجحانات کی جاب رواں ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مصنوعی ذہانت کے انقلاب نے گویا طوفان برپا کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلیاں اور چیلنجز، عالمی معاشی تبدیلیاں ان سب کے اثرات سے جاب مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

اس تیزی سے بدلتی صورت حال کو دیکھتے ہوئے نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان تبدیلیوں سے باخبر رہیں اور ایسے شعبوں میں مہارت حاصل کریں جو مستقبل میں انتہائی مطلوب ہوں گے۔
آئیے ان کریئر آپشنز پر ایک نظر ڈالتے ہیں جن کی 2025ء میں سب سے زیادہ مانگ ہوگی:

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور مشین لرننگ اسپیشلسٹس

مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے ماہرین آج کی دنیا میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ یہ ماہرین ایسے الگورتھمز اور سسٹمز تیار کر رہے ہیں جو فیصلہ سازی، پروڈکشن ، اور کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

صورت حال یہ ہے کہ اب ہر صنعت میں ان ماہرین کی ضرورت بڑھ رہی ہے، چاہے وہ تعلیم کا شعبہ ہو مالیات کا یا صحت کا شعبہ ہو۔

ڈیٹا سائنٹسٹ اور اینالسٹس

ڈیٹا سائنس اب کسی بھی معاملے میں فیصلوں اور حکمت عملی کی بنیاد بن چکا ہے۔ ڈیٹا سائنٹسٹس وہ ماہرین ہیں جو بڑی مقدار میں ڈیٹا کا تجزیہ کرکے قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہ معلومات مختلف اداروں کو اپنے مقاصد کے حصول میں مدد دیتی ہیں۔

2025ء میں ڈیٹا اینالسٹس کی مانگ مزید بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈیٹا کو ”نیا تیل“ بھی کہا جا رہا ہے۔

ہیلتھ کیئر پروفیشنلز

میڈیکل ٹیکنالوجی میں بھی انتہائی برق رفتاری کے ساتھ ترقی نے صحت کے شعبے کو ایک نئے دور میں داخل کردیا ہے۔ مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے ماہر ڈاکٹروں، نرسوں، اور دیگر صحت کے پیشہ ور افراد کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ ٹیلی میڈیسن اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر ماہرین کی خدمات اب انتہائی اہم ہوں گی جو جدید اور معیاری علاج فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین

دنیا بھر میں ڈیٹا کی حفاظت اور حساس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لئے سائبر سیکیورٹی ماہرین کی اہمیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا سائبر سیکیورٹی ماہرین کی طلب میں بے حد اضافہ ہو رہا ہے۔

سافٹ ویئر ڈویلپرز

ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر ڈویلپرز کی ضرورت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ کاروباری امور کو آسان بنانے کے لئے یہ ماہرین ایسے ایپلیکیشنز اور سافٹ ویئرز تیار کرتے ہیں جو کام کو آسان بناتے ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین

ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے ماحولیاتی ماہرین کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ یہ ماہرین ایسی حکمت عملیاں تیار کرتے ہیں جو قدرتی وسائل کی حفاظت اور ماحولیاتی خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں
لاجسٹک اور سپلائی چین مینیجرز

صارفین تک سامان اور سروسز کی بحفاظت مؤثر نقل و حمل کے لیے لاجسٹک اور سپلائی چین ماہرین کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ لوگ اداروں کے آپریشنز کو بہتر بنانے اور لاگت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پروفیشنلز

آن لائن شاپنگ اور ای-مارکیٹنگ کے لئے ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پروفیشنلز انتہائی ڈیمانڈ میں ہیں۔ اس دور جدید میں ای کامرس اور مارکیٹنگ کے ماہرین کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ماہرین برانڈز کو آن لائن تشہیر اور فروخت بڑھانے کے لیے جدت اور نئی حکمت عملیاں تیار اور فراہم کرتے ہیں۔

2025ء میں کامیاب ہونے کے لیے کیا کریں؟

  • ڈجیٹل پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھائیں، ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
  • نئے اسکلز سیکھیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس، اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔
  • ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہیں اورجدید ٹیکنالوجیز اور ٹولز کا استعمال سیکھیں۔
  • ماحولیاتی شعور پیدا کریں، ماحولیاتی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے اسکل حاصل کریں۔
  • ڈجیٹل پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھائیں اور ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
    سال 2025ء میں کریئر کے مواقع ان شعبوں میں ہوں گے جہاں جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا کی اہمیت، اور ماحولیاتی چیلنجز کے حل کی ضرورت ہو۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان شعبوں میں دلچسپی لیں اور مستقبل کی جاب مارکیٹ کے لیے خود کو تیار کریں
]]>
https://tours.bitsnclicks.com/2025-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%86-%d9%86%d9%88%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%da%88%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86%da%88-%db%81%d9%88/feed/ 0
جائیداد گاڑی خریدنے پر پابندی، ٹیکس نظام سے متعلق تجویز سے کونسا طبقہ متاثر ہوگا؟ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%af-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c-%d8%ae%d8%b1%db%8c%d8%af%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%be%d8%a7%d8%a8%d9%86%d8%af%db%8c%d8%8c-%d9%b9%db%8c%da%a9%d8%b3-%d9%86%d8%b8/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%af-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c-%d8%ae%d8%b1%db%8c%d8%af%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%be%d8%a7%d8%a8%d9%86%d8%af%db%8c%d8%8c-%d9%b9%db%8c%da%a9%d8%b3-%d9%86%d8%b8/#respond Fri, 31 Jan 2025 14:20:26 +0000 https://tours.bitsnclicks.com/?p=7042 (اُردو ایکسپریس)

حکومت پاکستان کی طرف سے ملک کے ٹیکس سسٹم میں ترامیم سے متعلق نئی ترامیم تجویز کی گئی ہیں جس کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنے والے اور ریٹرن فائل نہ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں ہفتے بروز بدھ قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل پیش کیا جس کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنیوالے افراد اور ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد کے خلاف مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

حکومت نے پیش کیے جانے والے بل میں فائلرز اور نان فائلرز کی بجائے اہل اور نااہل افراد کی کیٹیگری متعارف کرانے کی تجویز پیش کی۔

حکام کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا بل ستمبر 2024 میں ٹیکس جمع کرانے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اعلان کردہ پالسی کا تسلسل ہے جس کے تحت ملکی ٹیکس قوانین سے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے تحت نان فائلرز افراد کو ’ٹیکس نادہندگان‘ تصور کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کے سربراہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت نان فائلرز پر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی

حکومت کی اس پابندی سے کونسا طبقہ متاثر ہوگا؟
ٹیکس ماہرین کے مطابق نئی ٹیکس تجاویز کو پرکھا جائے تو دیکھنے میں تجاویز مثبت نظر آتی ہیں جن کا مقصد ایسے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے جن کی آمدن پر ٹیکس بنتا ہے تاہم وہ حکومتی خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کراتے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز معاشرے کے مختلف طبقات کو متاثر بھی کریں گی۔

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر علی اے رحیم نے کہا کہ آبادی کے مختلف طبقات پر اس کا اثر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر زرعی شعبے کو لے لیں تو اس میں فصل کی کٹائی کے بعد زمیندار طبقہ گاڑیوں کی خریداری کرتا ہے تاہم یہ طبقہ ٹیکس نیٹ میں نہیں ہے اس لیے اگر حکومت کی تجویز کردہ ترامیم منظور ہو جاتی ہیں تو اس کا اثر لازمی طور پر اس طبقے پر پڑے گا

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%af-%da%af%d8%a7%da%91%db%8c-%d8%ae%d8%b1%db%8c%d8%af%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1-%d9%be%d8%a7%d8%a8%d9%86%d8%af%db%8c%d8%8c-%d9%b9%db%8c%da%a9%d8%b3-%d9%86%d8%b8/feed/ 0
سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی سے انکار، ورلڈ بینک نے پاکستان کا قرض منسوخ کردیا https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b3%db%8c-%d9%be%db%8c%da%a9-%d9%85%d8%b9%d8%a7%db%81%d8%af%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%ab%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d9%86%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%8c-%d9%88%d8%b1%d9%84/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b3%db%8c-%d9%be%db%8c%da%a9-%d9%85%d8%b9%d8%a7%db%81%d8%af%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%ab%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d9%86%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%8c-%d9%88%d8%b1%d9%84/#respond Fri, 13 Dec 2024 06:42:14 +0000 https://urduexpress.pk/?p=6400 (اُردو ایکسپریس)

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو دیا جانے والا 500 ملین ڈالر کا قرض منسوخ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالر سے زائد کا بجٹ سپورٹ قرض اس بنا پر منسوخ کیا کہ اسلام آباد کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر نظر ثانی سمیت کچھ اہم شرائط پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ سپورٹ لون نہ دینے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان نے اپنا کوٹہ بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک نے 500 سے 600 ملین ڈالر کا قرضہ منسوخ کر دیا جس کا مقصد پاکستان کو سستی اور صاف توانائی فراہم کرنا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ قرضہ 500 ملین ڈالر تھا لیکن عالمی بینک نے اسے بڑھا کر 600 ملین ڈالر کرنے پر غور کیا تھا، اسے PACE-II بھی کہا جاتا ہے۔

2021 جون میں ورلڈ بینک نے پاکستان کو توانائی کے حوالے سے مدد کرنے کے پروگرام کی منظوری دی اور ملک کو 400 ملین ڈالر کی پہلی قسط فراہم کی تھی۔ تاہم بینک کے پاس مزید رقم دینے کی شرائط تھیں، ان شرائط میں سی پیک کے تحت چینی پاور پلانٹس کے سیٹ اپ سمیت تمام آزاد پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے ساتھ مذاکرات کرنا بھی شامل تھا۔ پاکستانی حکام کے مطابق سی پیک پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت بنائے گئے چینی پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ چین نے ان معاہدوں پر نظرثانی کرنے سے انکار کر دیا، جس میں تقریباً 16 بلین ڈالر کے توانائی کے قرض کی تنظیم نو کرنا بھی شامل ہے۔

حکومت پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرکے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس میں سن 1994، 2002 اور 2015 میں لگائے گئے پلانٹس شامل ہیں، جن میں کچھ حکومت کی ملکیت ہیں اور کچھ چینی پاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔
حکومت نے اب تک توانائی کے 22 معاہدوں پر بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا لیکن بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کمی کے لحاظ سے کوئی بڑی بچت نہ ہوئی۔ بجلی کی قیمت ٹیکسوں اور سرچارجز کو شامل کرکے اب بھی 65 سے 70 روپے کے درمیان ہے۔

حکومت بھاری بجلی استعمال کرنے والوں سے 16 روپے فی یونٹ تک کی اضافی فیس کو ختم کرنے میں تذبذب کا شکار ہے۔ یہ فیس ان لوگوں کے لیے بجلی کی قیمت کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے جو ماہانہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرتے ہیں۔

اگر حکومت اس اضافی فیس سے چھٹکارا حاصل کر لیتی ہے، تو یہ کمرشل بجلی صارفین اور کاروباری اداروں پر مالی بوجھ کو بہت حد تک کم کر سکتی ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b3%db%8c-%d9%be%db%8c%da%a9-%d9%85%d8%b9%d8%a7%db%81%d8%af%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d9%86%d8%b8%d8%b1-%d8%ab%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d9%86%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%8c-%d9%88%d8%b1%d9%84/feed/ 0
16 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان https://tours.bitsnclicks.com/16-%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%92/ https://tours.bitsnclicks.com/16-%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%92/#respond Wed, 11 Dec 2024 07:47:52 +0000 https://urduexpress.pk/?p=6348 (اُردو ایکسپریس)

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 دسمبر سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں دس دن کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 63سینٹ کا اضافہ ہوا۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد برطانوی برینٹ کی ٹریڈ 71.85 ڈالر فی بیرل پرہو رہی ہے۔

15 دسمبر کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جائے گا، اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/16-%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%92/feed/ 0
آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی، وزیر توانائی https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d9%be%db%8c-%d9%be%db%8c%d8%b2-%d8%b3%db%92-%d9%86%d8%b8%d8%b1%d8%ab%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%db%81%d8%af%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-5-%d8%b1%d9%88/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d9%be%db%8c-%d9%be%db%8c%d8%b2-%d8%b3%db%92-%d9%86%d8%b8%d8%b1%d8%ab%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%db%81%d8%af%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-5-%d8%b1%d9%88/#respond Sat, 30 Nov 2024 05:50:30 +0000 https://urduexpress.pk/?p=6233 (اُردو ایکسپریس)

وزیر توانائی اویس لغاری نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے ایف پی سی سی آئی کو بجلی سہولت پیکج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو چکے اور 11 سے بات جاری ہے، بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو بتایا اتنی مہنگی بجلی پیدا کریں گے تو لے گا کون؟ زراعت پر بھی اب 45 فیصد ٹیکس لگ گیا ہے اب ہم بھی ٹیکس میں حصہ ڈالیں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا کہ معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے مہنگا سستا مال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d9%be%db%8c-%d9%be%db%8c%d8%b2-%d8%b3%db%92-%d9%86%d8%b8%d8%b1%d8%ab%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%db%81%d8%af%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-5-%d8%b1%d9%88/feed/ 0
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%da%a9-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%b9-%d9%86%db%92-%d8%a8%d9%b9-%da%a9%d9%88%d8%a7%d8%a6%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%be%db%8c%da%86/ https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%da%a9-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%b9-%d9%86%db%92-%d8%a8%d9%b9-%da%a9%d9%88%d8%a7%d8%a6%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%be%db%8c%da%86/#respond Thu, 28 Nov 2024 05:41:17 +0000 https://urduexpress.pk/?p=6154 (اُردو ایکسپریس)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کر لیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں 28 نومبر کا دن گولڈن ڈے بن گیا۔ نومبر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ریکارڈ کا مہینہ ثابت ہوا۔

دوسری جانب بٹ کوائن کی قیمت 98 ہزار ڈالرکی بلند ترین سطح تک گئی۔ بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 95 ہزار 832 ڈالر ہے۔

کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن دو کروڑ 65 لاکھ روپے سے مہنگا ہو گیا ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

تاجروں کو امید ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی، کرپٹو مارکیٹ کی کل قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہے،جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%da%a9-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%b9-%d9%86%db%92-%d8%a8%d9%b9-%da%a9%d9%88%d8%a7%d8%a6%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%be%db%8c%da%86/feed/ 0
روز گار کیلئے متحدہ عرب امارات جانیوالے پاکستانیوں پر پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نئی شرط لاگو https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b1%d9%88%d8%b2-%da%af%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%af%db%81-%d8%b9%d8%b1%d8%a8-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%d8%ac%d8%a7%d9%86%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84/ https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b1%d9%88%d8%b2-%da%af%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%af%db%81-%d8%b9%d8%b1%d8%a8-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%d8%ac%d8%a7%d9%86%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84/#respond Wed, 27 Nov 2024 11:12:44 +0000 https://urduexpress.pk/?p=6139 (اُردو ایکسپریس)

روزگار کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں پر پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نئی شرط عائد کردی گئی۔

یہ اقدام شکایات کی روشنی میں سامنے آیا ہے، بیورو آف امیگریشن نے یواے ای ایمپلائمنٹ ویزے کیلئے نئی شرط لاگو کردی ہے۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین عدنان پراچہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نوکری پر جانے والوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا، ہم حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d8%b1%d9%88%d8%b2-%da%af%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%af%db%81-%d8%b9%d8%b1%d8%a8-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%d8%ac%d8%a7%d9%86%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84/feed/ 0
پانچ سالہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی جاری، سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%d9%86%da%86-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1%da%a9-%d9%88%db%81%db%8c%da%a9%d9%84%d8%b2-%d9%be%d8%a7%d9%84%db%8c%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%8c/ https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%d9%86%da%86-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1%da%a9-%d9%88%db%81%db%8c%da%a9%d9%84%d8%b2-%d9%be%d8%a7%d9%84%db%8c%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%8c/#respond Thu, 21 Nov 2024 05:40:16 +0000 https://urduexpress.pk/?p=5962 (اُردو ایکسپریس)

حکومت نےآئندہ پانچ سال کیلئے الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025-30 جاری کر دی، نئی پالیسی کے تحت سرمایہ کاری پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، سال 2040 تک الیکٹرک گاڑیوں کا مجموعی ہدف 90 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے، ابتدائی پانچ برس میں 3 ارب روپے سرمایہ کاری پر مراعات دی جائیں گی۔

سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو 50 سال رعایتی لیز پر اراضی دی جائے گی، مخصوص پارٹس درآمد کرنے پر ایک فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جائے گی، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں سے 2064 تک درآمدی بل میں64ارب ڈالر کی کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ غیر مقامی پارٹس پر 15 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ نئی پانچ سالہ الیکٹرک وہیکلز (ای وی) پالیسی 2025-30 کا مسودہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کر لیا گیا ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکل متعارف کروانے کے لیے اعلی سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی تاکہ الیکٹرک وہیکل پالیسی حتمی کی جا سکے، کوشش ہے کمپنیوں کو زیادہ مراعات دیں تاکہ الیکٹرک وہیکلز کی پیداوار بڑھے آئندہ سال سے ملک میں فور ویل الیکٹرک وہیکلز بننا شروع ہونگی۔

]]>
https://tours.bitsnclicks.com/%d9%be%d8%a7%d9%86%da%86-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1%da%a9-%d9%88%db%81%db%8c%da%a9%d9%84%d8%b2-%d9%be%d8%a7%d9%84%db%8c%d8%b3%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%8c/feed/ 0