(اُردو ایکسپریس)
فیصل آباد کے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں تین سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ حملہ آور تھانے کےعقب سےسیڑھی لگا کرعمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔
ملزمان کی فائرنگ سے حوالات میں بند تین بھائی بلال، عثمان اور ناصر مارے گئے، جبکہ مقتولین کا کزن آصف زخمی ہوا۔
ملزمان وارادت کے بعد فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔