(اُردو ایکسپریس)
لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں انٹری ٹکٹ، مال روڈ اور لارنس روڈ کی پارکنگ ٹکٹ، فش ای hoکویریم، ہولوورس، ورچوئل رئیلٹی، واک تھرو ایوری اور سانپ گھر کی ٹکٹ شامل ہیں۔ اب سیاحوں کو ہر شعبے کے لیے الگ الگ ٹکٹ خریدنا ہوگا۔
ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کے مطابق چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100 روپے برقرار رہے گی۔ تاہم، سانپ گھر اور دیگر مخصوص شعبوں کی الگ الگ ٹکٹ وصول کی جائے گی، جس پر سیاحوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی ٹکٹوں سے بوجھ بڑھ جائے گا۔
چڑیا گھر میں موجود الیکٹرانک جھولوں، جمپنگ ایریا، اور کینٹین کے ٹھیکوں کی نیلامی ابھی باقی ہے۔