کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ہانگ کانگ سُپر سکسز میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دے دی۔جنقومی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 105 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53، حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 4 وکٹ پر 88 رنز بنا سکی۔پاکستان کے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے