پاکستان

قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ کے بازار میں بم دھماکا ہوا۔پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے بازار میں کھڑی موٹر سائیکل میں بم نصب تھا جس کے پھٹنے سے قبائلی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے