کھیل

افغانستان کے بائولر نوین الحق کے اوسان خطا ، کتنی گیندوں کا اوور کرا ڈالا؟

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

افغانستان کے فاسٹ بائولر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لائن لینتھ بھول گئے اور 6 گیندوں کا اوور 13 گیندوں کا کرایا۔

زمبابوے اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بائولر نوین الحق ایسی لائن لینتھ بھول گئے اور ایک اوور میں 6 وائیڈز اور ایک نو بال پھینکی ، نوین الحق کو اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی ، انہوں نے اس اوور میں 19 رنز دیے
زمبابوے نے 145 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ تاہم افغانستان نے سیریز کے باقی 2 میچ جیت کر زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز1-2 سے اپنے نام کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے