(اُردو ایکسپریس)
عالیہ رشید کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لئے نامزد کردیا گیا۔
عالیہ رشید پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں سرکاری ٹی وی کی نمائندگی کریں گی، عالیہ رشید کواسامہ اظہر کی جگہ نامزد کیا گیا۔
عالیہ رشید پی ٹی وی اورپی سی بی کی درمیا ن تمام معاملات دیکھیں گی۔انہوں نے حال ہی میں پی ٹی وی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسپورٹس کاعہدہ سنبھالا ہے، عالیہ رشید اس سے قبل پی سی بی میں ڈائریکٹر میڈیا کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔