(اُردو ایکسپریس)
چنئی: سمندری طوفان “فینگال” نے بھارت اور سری لنکا میں تباہی مچا دی۔ جس کی وجہ سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان فینگال بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے خلیج بنگال سے گزرنے کے بعد ریاست تامل ناڈو اور پڈوچیری کے علاقے میں سیلاب کا باعث بنا۔
بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق پڈو چیری میں 24 گھنٹوں تک بارش ہوئی جو گزشتہ 30 برس کا ریکارڈ ہے۔
بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے جنوبی شہر چنائی سیلاب میں ڈوب گیا۔ اور شہر سے پروازوں کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ تاہم اتوار کی صبح آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
گرد آلود طوفان اور شدید بارشوں کے باعث سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئیں۔