(اُردو ایکسپریس)
انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات کیس میں درخواست ضمانت 10ہزارروپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
جج طاہر عباس سپرا کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران مطیع اللہ جان کی درخواست ضمانت 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کاپی بھی پیش کی گئی۔ وکیل مطیع اللہ جان نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کی ضمانت کی درخواست بھی سنی جائے۔ جج نے جواب دیا کہ پراسیکوشن تیاری کر لے گی اور نوٹس دے دیا جائے گا۔
عدالت نے مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے عمل کو مکمل کیا، اور ان کی ضمانت منظور کر لی گئی