پاکستان

بشریٰ بی بی کے حوالے سے انکی بہن مریم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ان کی بہن مریم وٹو اور سیکرٹری پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان وفاقی دارالحکومت سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس کے آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ایک ہی گاڑی میں فرار ہو کر خیبر پختونخوا فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

تاہم رات دیر گئے بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں، بعدازاں ان کی جانب سے ایک اور بیان سامنے آیا کہ بشریٰ بی بی کے پختونخوا پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم رات سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، خدشہ ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے