پاکستان

جب تک خان ساتھ نہیں آئیں گے احتجاج ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطاب

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پشاور سے نکلنے والا قافلہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں برہان کے قریب ڈھوک گھر پہنچ گیا ہے۔ ادھر بشریٰ بی بی کی گنڈا پور اور عمر ایوب سے ملاقات میں لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت ہوئی۔ بشریٰ بی بی نے کارکنوں کو اسلام آباد بڑھنے کا اشارہ دے دیا۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے اسلام آباد کے قریب پہنچ چکے ہیں اور کچھ دیر میں وہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں داخل ہو جائیں گے۔

دوسری طرف پولیس اہلکاروں نے پتھروں کا بڑا ذخیرہ 26 نمبر چونگی پر جمع کرلیا جبکہ 26 نمبر چونگی پر رینجرز الرٹ اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ادھر فیض آباد پُل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس اہلکاروں سے بندوقیں لے کر غلیلیں فراہم کر دی گئیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوابی سے نکلنے والا قافلہ رواں دواں ہے تاہم قافلہ ابھی تک اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا۔ امکان ظاہر کی جارہا تھا کہ قافلہ آج دوہہر 12 بجے تک اسلام آباد میں داخل ہو جائے گا۔ قافلے میں ہزارہ کے کارکنوں کی شمولیت کے بعد رفتار سست ہوگئی ہے۔

جب تک خان ہمارے پاس نہیں آئیں گے، مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی کا خطاب

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے احتجاجی شرکا سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آئیں گے، یہ مارچ ختم نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پشاور سے اسلام آباد آنے والا پی ٹی آئی قافلے بتدریج ڈی چوک کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امکان تھا کہ آج دوپہر 12 بجے قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

عمرایوب اور گنڈا پور نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کی ہے اور لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ اس دوران بشریٰ بی بی نے کارکنوں کو آگے بڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے