پاکستان

اسلام آباد میں 22 نومبر سے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ، ایف سی بھی طلب

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج روکنے کے لیے اسلام آباد میں 22 نومبر سے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ایف سی کی نفری بھی طلب کرلی گئی۔ دوسری جانب پنجاب پولیس نے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر سے 10 ہزار اہلکاروں کی نفری اسٹینڈ بائی کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد بھر میں رینجرزتعینات کی جائے گی، رینجرز کی تعیناتی 22 نومبر سے ہوگی، ایف سی کی مزید نفری بھی احتجاج کے پیش نظر لگائی جائے گی، ایف سی اہلکاروں کے مزید نفری طلب کرلی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے