(اردو ایکسپریس) معروف اداکارہ صبا قمر پاکستان میں بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کو بااختیار بنانےکے لیے یونیسف کے مشن میں شامل ہوگئیں۔یونیسف نے صبا قمرکوپاکستان میں بچوں کےحقوق کی پہلی قومی سفیر مقررکردیا ہے۔
یہ اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا جس کا مقصد لڑکیوں کے حقوق اور دنیا بھر میں انہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر صبا قمر نے کہا کہ ان کے لیے یونیسف کے مشن کا حصہ بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جہاں کہیں بھی جاؤں گی