لاہور:(میڈیا بائٹس ویب ڈیسک) بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے۔
پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والےعدنان سمیع نے اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کیا ، انہوں نے لکھا کہ ہم اس وقت گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، والدہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھی۔
عدنان سمیع نے مزید لکھا کہ میری والدہ نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا، ہمیں ان کی بہت زیادہ کمی محسوس ہو گی۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے والدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعاؤں کی درخواست کی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے
واضح رہے کہ عدنان سمیع نے سال 2015 میں پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت