شوبز

اداکار کے والد اپنی ایک فلم کے ناکام ہونے کے بعد تمام پیسوں سے محروم

Spread the love

ویب ڈیسک (اردو ایکسپریس) گووندا کے سپراسٹار بننے کی وجہ والد کی ناکامی تھی؟بالی وڈ اداکار گووندا نے اپنے والد کی سب سے بڑی ناکامی کا انکشاف کردیا۔گووندا 90 کی دہائی کے بالی وڈ کے مقبول ترین ستاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے 80 کی دہائی میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا

اور 90 کی دہائی کے وسط میں کامیڈی کردار ادا کیے جنہوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔اداکار نے اپنے پرجوش رقص کی وجہ سے بھی مقبولیت حاصل کی۔ تاہم 2007 کے بعد سے وہ کوئی ہٹ فلم دینے سے قاصر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گووندا گزشتہ نصف دہائی سے بڑے پردے پر نظر نہیں آئے۔گووندا سیاست دان بھی ہیں جو ایک بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں،

وہ فی الحال شیو سینا کی نمائندگی کررہے ہیں، اس جماعت میں وہ رواں سال کے آغاز میں شامل ہوئے تھے۔لیکن سوال یہ ہے کہ آخر گووندا کو ایک سپراسٹار بننے کیلئے کس نے آمادہ کیا؟ اور ان کی کامیابی کے پیچھے کس شخصیت کا ہاتھ ہے؟اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے ماضی کے تلخ پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی والدہ کی محنت اور قربانیوں کا ذکر کیا، جنہوں نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔اگر کسی کو گووندا کی کامیابی کو ایک طرف اور ان کی جدوجہد کو دوسری طرف کے پلڑے پر رکھنا ہو تو وہ کہتے ہیں کہ جدوجہد کا پلڑا بھاری ہوگا۔

کیونکہ 90 کی دہائی کے سب سے بڑے ستاروں میں شامل رہنے والے اس اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنی پیدائش سے ہی مشکلات کا سامنا کیا کیونکہ ان کا خاندان مالی طور پر مستحکم نہیں تھا۔گووندا کا سمی گریوال کے ساتھ ماضی کے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کے والد نے تقریباً 40 فلموں میں کام کیا اور بعد میں پروڈیوسر بن گئے، لیکن ایک فلم نے ان کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔اور اس فلم کے سبب انہیں ایک خوبصورت بنگلے سے ممبئی کے مضافات میں ایک چھوٹی سی جگہ پر منتقل ہونا پڑا۔

گووندا نے انکشاف کیا کہ،’ انکے والد آرون نے ایک ایسی فلم بنائی جو بری طرح فلاپ ہوئی اور اس کے نتیجے میں وہ ساری جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اداکار کے مطابق اس زمانے میں ہمارے پاس کارٹر روڈ پر ایک بنگلہ تھا جہاں انکی پیدائش ہوئی لیکن جب فلم فلاپ ہوئی تو ہمیں ویرار منتقل ہونا پڑا اسی وقت سے مشکلات شروع ہوئیں اور ناکامیوں نے پورے خاندان کو ہلا کر رکھ دیا۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ،’ وہ ایک کامرس سے گریجوئیٹ ہیں جو ملازمت کے لیے دفاتر میں جایا کرتے تھے بعدازاں مشکلات کے پیش نظر انہوں نے ملازمت کیلئے تاج ہوٹلوں میں بھی درخواست دی، لیکن ان کی انگریزی بولنے کی قابلیت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نوکری نہیں ملی۔

گووندا کی صحت سے متعلق بیٹی کا اہم بیاناپنے مشکل ترین دور کا ہمت اورحوصلے سے سامنا کرنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے گووندا نے اپنی بات کو جاری رکھا اور مزید بتایا کہ،’اس مشکل وقت میں اپنی والدہ کو جدوجہد کرتا دیکھ کر مجھے غصہ آیا اور یہی وہ لمحہ تھا جس نے مجھے ایک اسٹار بننے کیلئے حوصلہ دیا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ جلد از جلد حالات بدل جائیں۔’بعدازاں گووندا کی والدہ کا انتقال 1996 میں ہوا، جبکہ ان کے والد کا انتقال 1998 میں ہوا لیکن ان دونوں نے اپنے بیٹے کی شاندار ترقی کو دیکھا جو 90 کی دہائی کے آخر تک جاری رہی۔ اور اسی محنت نے گووندا کو آج کا ایک سپر اسٹار بنادیا ہے جنہوں نے بہت عرصے میں اپنی فنی صلاحیتوں سے انڈسٹری میں مقام حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے