پاکستان

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب

Spread the love

لاہور،04اکتوبر،2024: پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل)، جو فیملی تکافل حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ اور پاک قطر گروپ کا حصہ ہے، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے کہ اُن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،جناب وقاص احمد کو سال 26-2024 کے لیے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے پی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب کر لیاگیا ہے۔

یہ تقرری پاکستان کی تکافل انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے انشورنس سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی اور ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔ جناب وقاص احمد کا اس اعلیٰ عہدے پر منتخب ہونا ان کی تکافل اور انشورنس انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط وسیع تجربے اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے ۔

جناب وقاص احمد نے اپنے نئے کردار کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ” مجھے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی میں پاک قطر فیملی تکافل اور وسیع تر تکافل انڈسٹری کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ یہ عہدہ مجھے پاکستان میں شریعت کے مطابق تکافل سولوشنز کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو ٹیکنالوجی پر مبنی، جدید اور صارفین کی ضروریات پر مرکوز ہوں۔ “

مختلف شعبوں میں اپنی شاندار کارکردگی، بشمول لائف انشورنس/تکافل انڈر رائٹنگ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، اسٹریٹجک پارٹنرشپس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ساتھ، جناب وقاص احمد بہترین تجربات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی یہ تقرری پاکستان کے مالیاتی منظرنامے میں تکافل کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے اور شریعت کے مطابق جدید تکافل حل کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ تقرری پاک قطر فیملی تکافل کے وژن کے عین مطابق ہے، جو کہ اسلامی مالیاتی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ٹیکنالوجی کے ذریعے قدر فراہم کرنے اور جدت لانے کے لیے کوشاں ہے۔

انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان قیام 1948 میں عمل میں آیا اور یہ ایک متحرک اور وژن پر مبنی تنظیم ہے جو پاکستان کی انشورنس اور تکافل انڈسٹری کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ ایسوسی ایشن وزارت تجارت سے لائسنس یافتہ ہے، اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے ساتھ سیکشن 42 کے تحت ایک تجارتی تنظیم کے طور پر رجسٹرڈ ہے، نیز یہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا رکن بھی ہے۔ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے پی) انشورنس اور تکافل کے کاروبار میں مصروف کمپنیوں کی حیثیت، مشترکہ مفاد اور فلاح و بہبود کے فروغ، حمایت اور حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے