کھیل

افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

Spread the love

لاہور : ( اُردو ایکسپریس ویب ڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر کھلاڑی اور کپتان راشد خان نے کابل میں شادی کرلی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

سابق کپتان محمد نبی نے راشد خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ، تصاویر وائرل ہو گئیں۔ افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس ( سابقہ ٹوئٹر)اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں ،تصاویر میں شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر ہی شیئر ایک ویڈیو میں شادی ہال کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جبکہ راشد خان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات شئیر کئے جا رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے