امریکا میں قانونی تارکینِ وطن کے ڈھائی لاکھ بچوں کا مستقبل غیر یقینی

Spread the love

امریکا میں قوانین کی بروقت توضیع اور نفاذ نہ ہونے کے باعث قانونی حیثیت کے حامل تارکینِ وطن کے ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کا مستقبل غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔امریکی ایوانِ صدر وائٹ ہاؤس نے اس صورتِ حال کے لیے ری پبلکنز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ ری پبلکنز نے قوانین وضع کرنے مین تساہل سے کام لیا جس سے تعطل پیدا ہوا۔امریکا میں قانونی طور پر سکومت پذیر تارکینِ وطن اپنے اُن بچوں کو عارضی ورک ویزا پر امریکا بلاتے رہے ہیں جو اُن کے آبائی ملک میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ بچے زیرِکفالت افراد کی درجہ بندی میں آتے ہیں۔ اِن میں ہر پاکستانیوں سمیت رنگ ارو نسل کے باشندے شامل ہیں تاہم بھارتی نژاد باشندوں کی تعداد زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے