ایسا الیکشن چاہئے جس میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہ ہو، انتظار پنجوتھا

Spread the love

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف انتظار پنجوتھانے کہا ہے کہ ہمیں ایسا حل چاہئے ایسا الیکشن چاہئے جس میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہ ہو اسٹیبلشمنٹ کو چاہئے کہ وہ اپنے سیاسی کردار کو مکمل طو رپر ختم کرے.نمائندہ جیونیوز شبیر ڈار نے کہا کہ پرویز خٹک نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے میں 15 منٹ لئے اور اس دوران عمران خان مسکراتے رہے اور ایک طنزیہ جملہ بھی کہا کہ پرویز خٹک کا یہ جو بیان ہے اس کے بعد نواز شریف کے جو ہائیڈ پارک کے فلیٹس ہیں وہ بھی پاکستان آئیں گے.مخصوص نشستوں کے کیس پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اہم فیصلہ جاری کرسکتی ہے اور یہ فیصلہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور فیصلہ آنے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے نمبر آف گیم میں واضح تبدیلی آئے گی یا تو حکومت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی یا پھر اپوزیشن کی سیٹوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔رہنما پاکستان تحریک انصاف انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان کا نئے انتخابات کا مطالبہ آج کا نہیں پہلے دن سے ہے کیونکہ 2024ء کے الیکشن میں ہمیں بھاری تعداد میں ووٹ ملا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے