شوبز

ہانیہ عامر کی بہن ایشا عامر کی بولڈ تصاویر وائرل ہو گئیں

Spread the love

ویسے تو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی غیر معمولی اداکاری اور دلکش شخصیت کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ لیکن اب انکی بہن ایشا عامر نے بھی اپنی بولڈ تصاویر شئیر کر کے سوشل میڈیا پر نیا طوفان برپا کر دیا ہے۔

ہانیہ کا حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم ” ایک شاندار ڈرامہ ثابت ہوا، ہانیہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہی نہیں، بلکہ ایک ذمہ دار بیٹی اور محبت کرنے والی بہن بھی ہیں۔ وہ اپنی والدہ اور چھوٹی بہن ایشا عامر کی سب سے بڑی حامی ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ مضبوط رشتہ رکھتی ہیں۔ ان کی فیملی سے محبت اور ذمہ داری کا جذبہ ان کی شخصیت کو مزید خوبصورت بناتا ہے۔

ہانیہ کی چھوٹی بہن ایشا عامر، جو بیرون ملک اپنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، تیزی سے سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت بنتی جا رہی ہیں۔ ان کی دلکش تصاویر اور منفرد اسٹائل نے مداحوں کو اپنی طرف بہت زیادہ متوجہ کیا ہے۔ ہانیہ اور ایشا کی قریبی بہنوں کی جوڑی مداحوں میں خاصی پسند کی جاتی ہے، اور ہانیہ اکثر ان کے ساتھ خوبصورت یادگار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتی ہیں۔

ایشا نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں ، انکی قدرتی خوبصورتی اور دلکشی نے انہیں سوشل میڈیا کا نیا اسٹار بنا دیا ہے۔ لاکھوں مداح ان کی تصاویر کو دیکھ کر امید کرتے ہیں کہ ایشا جلد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھیں گی۔ ان کے اعتماد اور اسٹار پاور نے انہیں ایک منفرد پہچان دی ہے، اور انٹرنیٹ پر ان کی موجودگی دھوم مچا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے