سوشل میڈیا

گجرانوالہ میں دادی کے چہلم کی تقریب پر وائرل دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی

Spread the love

گجرانوالہ میں 120 سالہ سکینہ بی بی کے چہلم کی تقریب کے حوالے سے وائرل خبروں کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔ یہ تقریب کینگرا برادری کی جانب سے منعقد کی گئی تھی، جس میں 13 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ چہلم کی تقریب کے دوران ڈھائی سو بکرے ذبح کیے گئے اور 400 دیگوں میں مختلف اقسام کے کھانے تیار کیے گئے۔

کینگرا برادری کے سربراہان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں "بھکاری خاندان” کہا گیا تھا۔ برادری کے نمائندوں، محمد امجد اور حاجی لطیف کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان پھولوں کی درآمد اور دیگر بڑے کاروبار سے منسلک ہے اور وہ ایف بی آر کو باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب مرحومہ سکینہ بی بی کی وصیت کے مطابق منعقد کی گئی تھی اور "بھکاری” کہلانا ایک بے بنیاد الزام ہے جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا تھا۔
واضح رہے سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں تھیں ، جس میں بتایا گیا تھا کہ بھکاریوں نے دادی کے چالیسویں کے ختم پر لاکھوں روپے خرچ کیے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے