(اردو ایکسپریس)
الیکشن مورخہ 28 دسمبر کو بروز ہفتہ کراچی پریس کلب کی عمارت میں ہونگے اور ووٹنگ صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہیگی،
کراچی پریس کلب میں ووٹرز کی تعداد 1503 ہے، اور ووٹ ڈالنے کیلیے شناختی کارڈ اور کلب کارڈ لازم قرار دیے گئے ہیں
صدارت کیلیے جیو نیوز کے فاضل جمیلی The Democrats پینل کے امیدوار ہیں، حالیہ صدر بھی ہیں اور اس سے پہلے بھی متعدد بار صدر بن چکے ہیں، سیکریٹری کیلیے روزنامہ جنگ کے سہیل افضل خان، نائب صدر کیلیے روزنامہ امت کے ارشاد کھوکھر، خزانچی کیلیے ڈان کے عمران ایوب،اور جوائنٹ سیکریٹری کیلیے جنگ کے محمد منصف میدان میں ہیں،
ڈیموکریٹس کے مقابلے میں کوئی پینل نہیں لیکن آزاد امیدوار میدان میں موجود ہیں،
1503 ٹوٹل ممبرز میں سے 600 نئے ارکان کو 2018 میں ممبر شپ ملی تھی، اور ڈیموکریٹس پینل نے ہی یہ نئی ممبر شپس صحافیوں کو دی تھیں
کراچی کے صحافیوں کے مسائل بھی لاتعداد ہیں، جسمیں تنخواہوں کے مسائل، بیروزگاری اور صحافیوں کیلیے پلاٹ، لیکن پریس کلب کی مینجمینٹ کیساتھ آئیڈیل تعلقات ہیں، لہذا پلاٹوں کے مسائل تقریبا حل ہو چکے ہیں اور لیز کی سہولیات دی گئی ہیں، اور سندھ حکومت کی طرف سے سالانہ 7 کڑور کی گرانٹ بھی ملتی ہے،
پاکستان میں سب سے پہلے کراچی پریس کلب واحد کلب تھا جس نے اپنے ارکان کیلئے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کی سہولت فراہم کی
کراچی پریس کلب میں جدید کمپیوٹر روم، وائی فائی ہائی، اسپیڈ انٹرنیٹ، سولر پر پورے کلب کی بجلی، جدید لائبریری، کینٹین کی بہترین سہولتیں بھی موجود ہیں، بلاشبہ پاکستان کا ایڈوانس ترین پریس کلب ہے
کراچی پریس کلب کی مینجمینٹ مستقبل میں ڈیجیٹل میڈیا کو بھی محدود رکنیت دینے کا سوچ رہی ہے، کیونکہ کراچی یونین آف جرنلسٹ لیول پر ڈیجیٹل میڈیا کو رکنیت دے رہی ہے
کراچی پریس کلب 2025 الیکشن، ڈیموکریٹس پھر جیت کیلیے پر عزم!
- کیا واقعی کراچی پریس کلب پاکستان کا سب سے جدید پریس کلب؟