(اُردو ایکسپریس) نیا صدر کون ہوگا ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس؟ ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کچھ علاقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ دیگر میں پولنگ جاری ہے۔ووٹنگ سے پہلے ہی کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دعوے کردیے۔
ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ امریکا، یہ آپ کی آوازسنانے کا لمحہ ہے۔اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹرز سے کہا کہ یہ باہر نکلنے، ووٹ ڈالنے کا وقت ہے، ایک ساتھ مل کر امریکا کو دوبارہ عظیم بنا سکتے ہیں۔امریکی نائب صدر کیلئے ری پبلکن امیدوار جےڈی وینس نے اوہائیو میں ووٹ کاسٹ کیا۔