کھیل

پاکستان انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

Spread the love

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا دورہ پاکستان سے قبل ہیم اسٹرنگ انجری کا اسکین ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس کا اسکین آئندہ ہفتے ہو گا، اسکین کا مقصد بین اسٹوکس کے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے فٹنس کا جائزہ لینا ہے۔یاد رہے کہ بین اسٹوکس اگست کے اوائل میں انجری کا شکار ہوئے اور سری لنکا کے خلاف سیریز مس کی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہونا ہے اور مکمل فٹنس نہ ہونے کے باوجود بین اسٹوکس کو 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے