بزنس

پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے ملکی تاریخ رقم کر دی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی عبوری حد عبور کر لی۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 84 ہزار کی سطح عبور کر گیا،

100 انڈیکس 634 پوائنٹس اضافے سے 84165 ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے