لاہور:(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے ٹیلی ویژن کیٹگری میں دنیا کے سب سے بڑے 115انچ کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی X955 Maxکے لئے مڈل ایسٹ انٹرنیشنل بزنس ایوارڈ 2024حاصل کرلیا۔یہ ایوارڈٹی سی ایل کی جدید ڈسپلے ٹیکنالوجی میں جدت کی نشاندہی کرتاہے۔
ٹی سی ایل کا X955 Max ماڈل اپنی 115 انچ کی جدیدا سکرین کے ساتھ گھریلو سینما کا شاندار تجربہ فراہم کرتاہے۔یہ ایل ای ڈی ٹی وی اپنے بڑے اسکرین سائز کے ساتھ 5,000Nitsکی برائٹنس اور20,000سے زائد ڈمنگ زونز کے ساتھ صارفین کو بہترین تصویری کوالٹی فراہم کرتاہے۔اس کے علاوہ یہ ایل ای ڈی ٹی وی144Hzریفریش ریٹ کوسپورٹ کرتاہے،جو اسکو تیزرفتار گیمنگ کے لیے ایک منفرد چوائس بناتاہے۔
115انچ کاX955 Maxایل ای ڈی ONKYO 6.2.2 ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ آتاہے۔یہ ساؤنڈ سسٹم صارفین کوگیمنگ اوربڑی اسکرین پر گھریلو سینما کے تجربے سے لطف اندوزہونے کے لئے بہترین آڈیو کوالٹی فراہم کرتا ہے۔X955 Maxایل ای ڈی ٹی ویGoogle TVاورHey Googleجیسے فیچرزکے ساتھ آتاہے،جس سے صارفین IoTسے منسلک ڈیوائسز کو آواز کے ساتھ کنٹرول کرسکتے ہیں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ و افریقہ ماجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ ” ٹی سی ایل کا 115انچX955 Maxانڈسٹری میں اپنی طرز کا واحد ایل ای ڈی ہے جو نہ صرف بڑی اسکرین کے ساتھ آتاہے بلکہ اسکا منفرد ڈیزائن اور جدید ترین کوالٹی اسکو گھریلو سینما کے لیے شاندار چوائس بناتاہے۔ یہ ایوارڈ عالمی معیار کی پریمیم پراڈکٹس کو صارفین تک پہنچانے اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ٹی سی ایل کی کوششوں کا ثبوت ہے۔”
مڈل ایسٹ انٹرنیشنل بزنس ایوارڈز مشر ق وسطیٰ کی اقتصادی ترقی میں عالمی کمپنیوں کے تعاون کو اجاگر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔