(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے نمبر 1 اور دنیا کے دوسرے بڑے ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس 6 کی ریلیز کے لیے آفیشل ٹی وی پارٹنر کے طور پرایکٹیویژن کے ساتھ اپنی پارٹنرشپ کو بڑھانے کا اعلان کیاہے۔ابو ظہبی میں منعقد ہ اس شاندار لانچ ایونٹ میں ٹی سی ایل نے معروف انفلوئنسرز اور میڈیا کے ساتھ شرکت کی۔یہ پارٹنرشپ ٹی سی ایل کی گیمنگ انڈسٹری سے وابستگی اور دنیا بھر میں گیمرز کوشاندارگیمنگ تجربات فراہم کرنے کیلئے کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اس ایونٹ کے موقع پر ایک گیمنگ ٹورنامنٹ کا انعقادبھی کیا گیا
جس میں چھ خوش نصیب جیتنے والوں کو ٹی سی ایل کا C755 کیو ڈی-منی ایل ای ڈی 4K ٹی وی بطور انعام دیا گیا۔ ٹی سی ایل کے C755 اور C855 ماڈلز اس ایونٹ میں توجہ کا مرکز تھے کیوں کہ یہ بہترین گیمنگ پرفارمنس فراہم کرتے ہیں۔ ٹی سی ایل C755ماڈل 144Hz VRR، کیو ڈی منی ایل ای ڈی ویثیولز، 500+ لوکل ڈمنگ زونز، اور 1300 نٹس کی برائیٹنس کے ساتھ اعلی درجے کے گیمنگ تجربے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گیم ماسٹر پرو اور اے ایم ڈی فری سنک پریمیئم پرو گیمنگ کو مزیددلچسپ بنادیتے ہیں، جبکہ ڈولبی ایٹموس اور اونکیو اسپیکرز شاندار 3D سراؤنڈ ساؤنڈ فراہم کرتے ہیں، جو C755 کو گیمنگ اور گھریلو تفریح کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں۔
ٹی سی ایل کا C855 پریمیم کیو ڈی-منی ایل ای ڈی 4K ٹی وی 1344 لوکل ڈمنگ زونز، 3300 نٹس اور QLED پرو ٹیکنالوجی کے ساتھ دیکھنے اور گیمنگ کے تجربے کو مزید بہتر بناتا ہے۔ یہ 144Hz VRR، اے ایم ڈی فری سنک پریمیئم پرو، اور AiPQ پرو پروسیسر کے ساتھ ڈسپلے کو جدید ترین بناتا ہے، جبکہ IMAX ٹیکنالوجی اور عمدہ ڈیزائن کے ساتھ تفریح اور گیمنگ کے شائقین کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
اس ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل مشرق وسطی اور افریقہ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ماجد خان نیازی نے کہاکہ، "موجودہ دور میں گیمنگ کمیونٹی کی ترقی کے پیش نظر ایکٹیویژن کے ساتھ ٹی سی ایل کی شراکت داری ہمارے گیمنگ ٹیکنالوجی کو مزید بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے C755 کیو ڈی-منی ایل ای ڈی 4K ٹی وی اور پریمیم کیو ڈی-منی ایل ای ڈی C855 ٹی وی کے ساتھ، ہم ایسے پروڈکٹ بناتے ہیں جوشاندار گیمنگ کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
”کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس 6 کے آفیشل ٹی وی پارٹنر کی حیثیت سے، ٹی سی ایل کی شراکت صرف پروڈکٹ کی پوزیشننگ تک محدود نہیں،بلکہ برانڈ کو آئندہ ٹورنامنٹس کی براڈکاسٹس، لانچ ایونٹس، اور انفلوئنسر کی ایکٹیویٹیز میں بھی شامل کیا جائے گا۔ ایکٹیویژن کے ساتھ مل کر، ٹی سی ایل گیمنگ انڈسٹری میں جدت لارہاہے۔