پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

Spread the love

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیں گے اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں گورنر، وزیرِ اعلیٰ، وفاقی وزراء، وفاقی اور صوبائی حکام شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف، گورنر، وزیرِ اعلیٰ اور اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ کوئٹہ کے موقع پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔دورے کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ اور زرغون روڈ پر سیکیورٹی کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔وزیرِ اعظم کی آمد پر ایئر پورٹ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے