پاکستان سوشل میڈیا

وائرل ویڈیو:مرید کے سر پر جوتا رکھ کر دم کرنے والا پیر

Spread the love

لاہور(اُردو ایکسپریس ویب ڈیسک )ویسے تو پاکستان میں جعلی عاملوں اور جعلی پیروں کی بڑی تعداد عوام کی جان، مال، عزت اور آبرو کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے۔ آئے دن پیروں اور عاملوں کے حوالے سے عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ جعلی عاملوں اور نام نہاد پیروں کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کے واقعات بھی تسلسل کے ساتھ پیش آ تے رہتے ہیں۔

مسائل سے دوچار مختلف عمر کے افراد دھڑا دھڑ ان پیروں کے آستانوں کا رخ کرتے ہیں جن کی بدولت ان کے یہ آستانے آباد ہیں۔ یہ پیر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقم بھی بٹور لیتے ہیں۔ایسے ہی ایک انوکھے پیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ایک پیر اپنا جوتا مرید کے سر پر رکھ کر دم کرتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

محمد کامران نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پیر نہیں بلکہ لوگ قصوروار ہیں اور دم کروانے والے بظاہر صحتمند اور پڑھے لکھے بھی نظر آ رہے ہیں لیکن پھر بھی پیروں کے پاس آ رہے ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اسلام تو انسانوں کو عزت دیتا ہے پھر عوام پیر کے ہاتھوں کیوں ذلیل ہو رہے ہیں؟اعجاز جنجوعہ نامی صارف نے لکھا کہ ہماری عقل کے عین مطابق ہم پر ایسے لوگ مسلط ہیں کیونکہ ہم خود سے سوچتے بھی نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے