پاکستان

مہنگی بجلی سے چھٹکارا، لاکھوں صارفین سولر پر منتقل

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ملک بھر مہنگی بجلی سے چھٹکارا پا کر لاکھوں صارفیں سولر پر منتقل ہو گئے ہیں جس سے بجلی کا شارٹ فال سرپلس میں تبدیل ہو گیا۔دنیا نیوز نے بجلی کی تقسیم کار کمنپیوں کی نیٹ میٹرنگ کی معلومات حاصل کرلیں جبکہ آف گرڈ سولر صارفین کے کوئی اعداد شمار موجود نہیں۔دستاویزات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں آئیسکو، لیسکو اور میپکو میں ایک لاکھ 30 ہزار 512 صارفین نیٹ میٹرنگ پر منتقل ہوئے ہیں،

تین تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین 1814 میگاواٹ کے حامل ہیں جبکہ مزید 8 ہزار صارفین کی نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں بھی موجود ہیں۔تین ڈسکوز میں مزید 8 ہزار صارفین نے نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، سب سے زیادہ نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں لیسکو میں آئیں، لیسکو میں 53 ہزار سے زائد نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں آئی ہیں جبکہ میپکو میں 46 ہزار اور آئیسکو میں 38 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے