خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 26 جون2024ء) فلم،ٹی وی واسٹیج کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار قوی خان ضرورت مند گھرانوں کی بچیوں کے رشتے ڈھونڈ کر شادیاں کرواتے تھے، افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مرحوم اداکار قوی خان کے سماجی کاموں کے بارے میں بھی بات کی،افتخارٹھاکرنے بتایا کہ اگر کسی کا کبھی ملتان جانا ہو تو وہاں پر قوی خان فانڈیشن موجود ہے جو نوجوان لڑکیوں کی شادیاں کروانے میں مدد کرتی ہے۔