پاکستان

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی، ایف آئی اے نے کمیٹی بنادی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر فارنزک سائبر کرائم وقاص سعید ہوں گے۔کمیٹی میں علی یزدانی، محمد احسان، غلام مصطفیٰ، علی رضا، یاسر رمضان اور سائبر کرام ونگ کے محسن رزاق شامل ہیں۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق اسپیشل کمیٹی نے 70 کے قریب اکاؤنٹس کی شناخت کر لی ہے،

ان اکاوئنٹ ہولڈرز کی تصاویر کی شناخت کے لیے ڈیٹا نادرا کو بھیج دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق نادرا شکلوں کی شناخت کے لیے جدید طریقے سے مدد لے رہا ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف گزشتہ روز مختلف شہروں میں طلبہ نے احتجاج بھی کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے