پاکستان

فاروق آباد واقعہ: کانسٹیبل نے انسپکٹر کو گولی مار کر خودکشی کر لی

Spread the love

ویب ڈیسک (اُردو ایکسپریس) شیخو پورہ فاروق آباد پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈیوٹی چیکنگ پر جھگڑے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر نے کانسٹیبل کی غیر حاضری لکھوائی جس پر جھگڑا ہوگیا،

اس دوران کانسٹیبل نے انسپکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلیپولیس نے بتایا کہ مقتول انسپکٹر کی شناخت محمد افضل اور کانسٹیبل کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی، کانسٹیبل طاہر کی ڈیوٹی پی سی ٹریننگ اسکول کے پرنسپل آفس کے باہر لگائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر افضل نے چیک کیا تو کانسٹیبل طاہر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، انسپکٹر افضل نےکانسٹیبل کی غیر حاضری کا روزنامچے میں اندراج کروایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ غیر حاضری کا اندراج کروانے پر کانسٹیبل اور انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی (یہ بھی پڑھیں)

خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے