دلچسپ و عجیب

رجب بٹ، ڈکی بھائی اور پتلو، ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایک اندازے کے مطابق رجب بٹ کی یوٹیوب چینل فیسبک، اور ٹک ٹاک سمیت ٹوٹل ماہانہ انکم تین سے چار کروڑ ہے، ڈکی بھائی کی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ماہانہ انکم تین سے چار کروڑ ہے، اسی طرح یوٹیوب پہ کوکنگ چینل baba food rrc کی ماہانہ انکم 1 سے ڈیڑھ کروڑ ہے، لیکن مسٹر پتلو کی ڈیلی کی انکم ایک کروڑ ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ رجب بٹ اور ڈکی بھائی وغیرہ کی ارننگ تو پلیٹ فارمز کے تھرو ہو رہی ہے یعنی ان لوگوں کو یوٹیوب اور فیسبک کی طرف سے ان کی ویڈیوز پر ویوز آنے کا پیسہ مل رہا ہے لیکن مسٹر پتلو ڈیلی کا کروڑ ان پلیٹ فارمز سے نہیں بلکے اپنے سینڈرز سے کما رہا پتلو ٹک ٹاک پہ لائیو بیٹھ جاتا ہے اور اسے یہ پیسے اسے دیکھنے والی عوام ہر روز گفٹ کے طور پر سینڈ کرتی ہے، پتلو گوریوں کے ساتھ لائیو میچ کھیلتا ہے اور اپنی غلط انگلش اور سینس آف ہیومر مزاح کی وجہ سے وائرل ہے آج کی تاریخ تک جتنے بھی سوشل میڈیا سینسیشن بن چکے ہیں جتنے بھی پاکستانی یوٹیوب چینلز اور میمز وائرل ہو چکی ہیں ، بابا جی سیالکوٹ، پارٹی ہو رہی ہے، لاہور دا پاوا اختر لاوا جیسی بے شمار میمز اور ڈائلاگ جو آج تک وائرل ہوئے ان سب سوشل میڈیا سینسیشن میں مسٹر پتلو ارننگز کے حوالے سے بہت آگے ہےہمیں ان سب کے کانٹینٹ سے تو ضرور اختلاف ہو سکتا ہے مجھے بھی ہے کیونکہ مسٹر پتلو کا کانٹینٹ باقی ٹک ٹاکرز کی طرح کا ولگر تو نہیں ہے لیکن ان سب کا کانٹینٹ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ان کے جملوں میں اکثر غلط الفاظ اور ان کی لائیو میں ان کے ساتھ میچ کھیلتی ہوئی سٹیج ایکٹریس اور گوریوں کا ڈانس وغیرہ ایسی چیزیں بھی شامل ہوتی ہیں جو بد قسمتی سے ٹک ٹاک میں عام ہے،مسٹر پتلو باقی ٹک ٹاکرز کی نسبت ٹھیک ہے کیونکہ اس کا 95 پرسنٹ کانٹینٹ ہنسی مذاق پر مشتمل ہوتا ہے، جس کا مین ریزن پتلو کا گوریوں سے غلط انگلش بولنا اور سینس آف ہیومر ہے، پتلو کے کاٹنیٹ میں گالی گلوچ ولگیرٹی نہیں ہوتی ہاں وہ گوریوں سے میچ کھیلتا ہے تو اس لحاظ سے فیملی کانٹینٹ نہیں ہوتارجب بٹ ہو ڈکی بھائی ہو یا مسٹر پتلو ہو یہ سب لوگ فائنانشنل پوزیشن میں زیرو سے اٹھے ہوئے لوگ ہے ، رجب بٹ کئی سال آفس بوائے کی جاب کرتا رہا ہے ڈکی بھائی بھی غریب گھر کا لڑکا تھا اور مسٹر پتلو خود اپنے انٹر ویو میں بتا چکا ہے کہ وہ صرف دس روپے بچانے کے لئے دس کلو میٹر پیدل سفر کر کے فیکٹری میں مزدوری کے لئے جایا کرتا تھااگر برین لیس کانٹینٹ ، انٹرٹینمنٹ ، سدھو موسے والا کے گانوں میں بدمعاشی کی ایکٹنگ والے کانٹینٹ وائرل ہو رہے ہیں تو اس میں قصور وائرل ہونے والوں کا نہیں بلکہ یہ چیز ہماری عوام کی اکثریت کی عکاسی بھی کرتی ہے کہ وہ کیا دیکھنا چاہتےان کی کمائی کے حلال حرام ہونے کے اندازے لگانا چھوڑیں، رجب بٹ اپنی فیملی ضرور دکھا رہا ہے کچھ فیملیز ہوتی ہیں ایسی بھی جو پردہ دار نہیں ہوتیں یہ اپنی اپنی ترجیحات ہیں وہ پردہ کرتا یا نہیں کرتا،خیر میں نے رجب بٹ کی ویڈیوز میں کوئی اس قسم کی ولگیرٹی نہیں دیکھی، اوپر بابا فوڈ آر آر سی کی بھی مثال ہے جو اپنے کوکنگ چینل سے اچھا کما رہا ہے، لوگوں کی کمائی کے حلال حرام ہونے کے اندازے لگانے سے بہتر ہے کہ یہ سوچیں یوٹیوب فیسبک وغیرہ سے اپنی حدود میں رہ کر کمانے کے بھی بہت سے ذرائع ہیں کوئی سکل کوئی بزنس نہیں سیکھنا چاہتے تو اپنی فیملی کو بیچ میں لائے بغیر بھی فوڈ ولاگنگ ، سیر و سیاحت جیسے ولاگز بنا کر اچھا کمایا جا سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے