کھیل

راشد نسیم کے ریکارڈز 5 سال سے لگاتار دنیا کے بہترین ریکارڈ میں شامل

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

پاکستانی تاریخ میں سب زیادہ 125 عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم کے ایک ریکارڈ کو دنیا کا سب مضبوط ریکارڈ تسلیم کیا گیا تھا جس میں راشد نسیم نے ہاتھ سے ایک منٹ میں 284 اخروٹ توڑے تھے

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق راشد نسیم 2020-2021-2022-2023-
اور 2024 میں لگاتار دنیا کے سب سے بہترین ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

منفرد اعزاز پانے والے واحد پاکستانی

تفصیلات کے مطابق

2020 میں راشد نسیم نے ایک منٹ میں کہنی کی مدد سے ایک منٹ میں 258 اخروٹ توڑے اور یہ ریکارڈ گنیز نے اپنے سالنہ بہترین ریکارڈ کی فہرست میں شامل کیا

2021 میں راشد نسیم کےنن چکو کیٹیگری کے ریکارڈز کو دنیا کے سب بہترین ریکارڈز میں شامل کیا گیا جس ایک منٹ میں نچکو کی مدد سے 158 کلے ٹارگٹ کو توڑنا شامل تھا
2022 میں بوتل کےدرمیان سے نن چکو کی مدد سےایک منٹ میں 22 تاش کے پتوں کو کامیابی سے نکالا اور یہ ریکارڈ بھی سال کا ایک بہترین ریکارڈ ثابت ہوا
2022 میں ہی راشد نسیم اپنے پنچ کی مدد سے کلے سپورٹنگ ٹارگٹ کو توڑنے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا اور ایک منٹ میں 62 کلے ٹارگٹ اپنے پنچ سے توڑ ڈالا

2023 میں راشد نسیم نے سر سے ناریئل توڑنے کا مشکل ترین ریکارڈ پاکستان کے نام کیا جس میں سر سے ایک منٹ میں 43 ناریئل توڑے

2024 میں راشد نسیم کے 3ریکارڈ کو دنیا کے سب سے بہترین ریکارڈز میں شامل کیا گیا جس کہنی کے ساتھ 30 سیکنڈ میں 169 اخروٹ سر سے 30 سیکنڈ میں 39 کین اور اور ایک منٹ میں 346 باکسنگ پنچ مارنا شامل ہے

انٹرنیشنل ٹی وی شوز میں بھی سبز حلالی پرچم بلند کر چکے راشد نسیم اب تک اٹلی ۔جرمنی۔رومانیہ ۔چایئنہ۔سنگاپور۔کوریا اور جاپان کے ٹیلی وژن شوز میں پاکستان پاکستان کو عالمی اعزاز دلونے میں کامیاب رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے