دنیا کی آبادی کب اپنی انتہا کو چھو جائیگی؟ یو این رپورٹ جاری

Spread the love

دنیا کی 8.2 ارب آبادی چند برس میں 10 ارب سے زائد ہو جائےگی۔دنیا بھر میں 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے تخمینے کے مطابق 1950 میں مردم شماری کے وقت دنیا کی آبادی ڈھائی ارب تھی جس میں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔یو این رپورٹ کے مطابق آئندہ آنے والی دہائیوں میں دنیا کی آبادی میں 2 ارب سے زیادہ افراد کا اضافہ متوقع ہے جبکہ دنیا میں لوگوں کی کل تعداد 2080 کی دہائی میں عروج پر ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے