دنیا

جنگلات میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

امریکہ، کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ، 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے آگ میں اضافہ کردیا، کئی گھر بھی جل گئے، 10 ہزارمکانات کو خطرہ لاحق ہے جبکہ 12 ہزارایکڑ تک رقبے پر جنگلات جل گئے ہیں۔

لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے، تیز ہواؤں کے باعث اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیزی سے آگ پھیلنے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان جبکہ 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے، کیونکہ متعدد گھر آگ کی زد میں آ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے