جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، ان کی درخواست منظور کرتے ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

Spread the love

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں ریمارکس دیے کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے اور ان کی درخواست منظور کرتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کےباوجود جلسے کی اجازت نہ دینے پرچیف کمشنر کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے جب کہ وزارت داخلہ کا نمائندہ بھی عدالت میں پیش ہوا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ محرم چل رہا ہے، محرم کےبعد بےشک یہ جلسہ کرلیں، محرم کےجلوس اور تقاریب چہلم تک جاری رہتی ہیں، ہم نے ساری تفصیلات جمع کرادی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے