
پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو مینار پاکستان میں جلسے کے اعلان کی تردید کردی ہے۔میڈیا پر خبر آئی تھی کہ تحریک انصاف لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرائی، درخواست کے متن کے مطابق مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے گی، تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔