پاکستان

بھانجے نے ماموں کو زندہ جلا دیا

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں 10 فٹ زمین کے تنازع پر بھانجے نے 65 سالہ ماموں کو زندہ جلا دیا، جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر ایک شخص کو زندہ جلایا دیا گیا، 65 سالہ نیک محمد کو گھر کے اندر زندہ جلایا گیا۔

واقعہ 10 فٹ زمین کے تنازع پر پیش آیا، جہاں بھانجے نے ماموں کی جھونپڑی کو آگ لگا دی، نیک محمد شدید جھلسنے کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے ملزم صابر الحق کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے