پاکستان

بڑا ویزہ فراڈ ، خاتون ایجنٹ کروڑوں روپے بٹور کر رَفُو چَکَّر

Spread the love

لاہور: ( اُردو ایکسپریس ویب ڈیسک) جہاں لاکھوں پاکستانی مستقبل کے خواب سجائے دیار غیر جانے کے خواہشمند، وہیں ان بھولے پاکستانیوں کے جذبات اور جمع پونجی سے کھیلنے کیلیے فراڈیے بھی میدان میں موجود، ابھی چند دن پہلے بیرون ممالک کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے ساتھ بڑا فراڈ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک خاتون ایجنٹ کروڑوں روپے بٹور کر رفو چکر ہو گئیں- تفصیلات کے مطابق سحر نامی خاتون ایجنٹ نے پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو یورپی ممالک میں ملازمتیں اور منتقل کرنے کا خواب دکھا کر دھوکا دیا، پیسوں کا فراڈ کیا، اور ذرائع کے مطابق اب تک کروڑوں روپے سمیٹ کر فرار ہو گئیں۔

دیگر متاثرہ افراد کی طرح لاہور کی کئی خاندانوں کا بیرون ملک منتقل ہونے کا خواب چکنا چور ہو گیا، خاتون ویزہ ایجنٹ نے خاندانوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے،ایک فیملی نے بتایا کے ملزمہ سحر نے کریبین آئی لینڈ کے ملک گریناڈا کا پاسپورٹ لے کر دینے اور وہاں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ملازمت کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 6 کروڑ سے زیادہ کی رقم بٹوری۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور شہریوں سے ملزمہ کو پکڑانے کی اپیل کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے