بزنس

اوپوکی جانب سے شاندار پکنک کے موقع پر اوپو A3 کے پری آرڈر کا اعلان

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپونے اپنا نیا اسمارٹ فون اوپوA3 پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیاہے جو 19اکتوبر سے پاکستان میں پاکستان بھر میں پری آرڈر کے لئے دستیاب ہے۔ اوپو A3کے دو ویرئینٹس متعارف کرائے گئے ہیں جس میں 6GB/128GBکی قیمت 49,999روپے رکھی گئی ہے جبکہ 6GB/256GBکی قیمت 57,999روپے ہے۔

ملک بھر میں منتخب کردہ اوپو آؤٹ لیٹس سے اوپو A3 کا پری آرڈر کریں اور 3,000 روپے تک کے تحائف سمیت شاندار آفرزسے فائدہ اٹھائیں۔اس کے علاوہ 19 اکتوبر سے24 اکتوبرتک ایک خوش قسمت فاتح اوپو A3کی خریداری پر مکمل رقم بھی واپس حاصل کر سکتا ہے۔اوپو کی جانب سے اوپو A3 کے پری آرڈر کااعلان ایک تفریحی پکنک میں کیا گیا جس کی میزبانی اوپو پی کے اولی نے کی۔اوپو فینز کیلئے منعقد کر دہ اس خصوصی پکنک میں حاضرین کے لیے مزیدار کھانے، گیمز اور دلچسپ سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا۔

اس موقع پرصارفین نے اپنے پسندیدہ برانڈ کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کے ساتھ خصوصی طور پر اوپو A3 کا تجربہ بھی حاصل کیا۔ اوپو A3 ایک سٹائلش اسمارٹ فون ہے جو روزمرہ کی زندگی کو مزید آسان بناتا ہے۔ یہ شاندار سٹارلائٹ وائٹ رنگ میں دستیاب ہے، جس کا 7.68 ملی میٹر سلم ڈیزائن اور 168 گرام کا ہلکا وزن اسے مزید پریمیم بناتاہے۔۔اس کا 1000 نِٹ الٹرا برائٹ ڈسپلے اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ شاندار ڈسپلے اور ہموار اسکرولنگ فراہم کرتا ہے جبکہ اس کا 50 میگا پکسل کا کیمرہ ہر خاص لمحے کو شفاف اور واضح طور پرمحفوظ کرتا ہے۔

مزید برآں اوپو A3 بجٹ میں ایک انتہائی پائیدار اسمارٹ فون ہے جو IP54 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹینس کے باعث روزمرہ استعمال میں اسے زیادہ پائیدار بناتی ہے جبکہ اس کا بہترین ٹچ اور ایکیوریسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ یہ اسمارٹ فون پانی یا ہلکی بارش میں بھی آسانی سے استعمال ہوسکے۔اوپو A3 کا Qualcomm Snapdragon 6s 4G Gen1پروسیسر ہے جو 14 ColorOS کے ساتھ صارفین کو شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے جبکہ اس کی 6 جی بی ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج سے آپ فون کے تیز ترین استعمال کو یقینی بنا سکتے ہیں۔علا وہ ازیں صارفین نے اوپوA3 کے منفرد ڈیزائن اور اعلیٰ پائیداری کی بھی خاص طور پرتعریف کی۔

لہذاآج ہی منتخب کردہ ا وپوآؤٹ لیٹس پر جائیں اور اوپو A3پری آرڈر کرنے پر دلچسپ انعامات اور اپنی خریداری کی مکمل ادائیگی حاصل کر کے اس شاندار آفر سے فائدہ اٹھائیں۔درج ذیل اوپو کے آفیشل آؤٹ لیٹس پر یہ آفر موجود ہے: مجاہد روڈ پر سیالکوٹ، ہال روڈ لاہور، اوپو فلیگ شپ اسٹور بلیو ایریا اسلام آباد، رانیہ مال اور نیازی پلازہ راولپنڈی، اسٹار سٹی مال اور گلشن-ای-حدید کراچی، لیاقت چوک ساہیوال، یو سی ایچ شریف اور الکریم پلازہ بھاولپور اور اوپو آؤٹ لیٹ گجرات۔ مزید معلومات کے لیے اوپو پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہمیں فالو کریں۔ آپ دراز پر ہمارے آفیشل اسٹور کے ذریعے بھی اپنااوپو A3 پری آرڈکر سکتے ہیں .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے