کھیل

اولمپکس میں شریک بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور انکی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اولمپکس میں شریک بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ ہونے کا سامنا کرنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتم پنگھل کی بہن کو انتم کا ایکریڈیشن کارڈ استعمال کرنے پر سیکیورٹی نے پکڑ لیا۔انتم نے اپنی بہن کو ان کا سامان واپس لانے کے لیے گیمز ویلج بھیجا تھا جہاں وہ داخل ہونے میں کامیاب ہوگئیں لیکن سامان واپس لاتے ہوئے سیکیورٹی افسر نے انہیں پکڑ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بڑی ڈسپلنری خلاف ورزی کرنے پر ریسلر اور ان کی ٹیم کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے، ایتھلیٹ کا اپنا ایکریڈیشن کارڈ کسی کو دینا ڈسپلن کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے