(اردو ایکسپریس) اداکارہ اننیا پانڈے حال ہی میں اپنی ایمازون پر ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) سیریز ‘کال می بے‘ میں شاندار کارکردگی سے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئیں جس کے بعد اب نیٹ فلکس پر ان کی سائبر تھرلر فلم ‘کنٹرول‘ ریلیز کردی گئی ہے۔اس فلم میں اپنے کردار کے بدولت تعریفیں اپنے نام کرنے والی اننیا پانڈے یکے بعد دیگرے انٹرویوز کا بھی حصہ بن رہی ہیں
جہاں وہ اپنے نجی اور پیشہ ورانہ کیرئیر سے متعلق بات کرتی دکھائی دے رہی ہیںحالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا کے تاریک پہلو سے متعلق فلم سی ٹی آر ایل کی اداکارہ اننیا پانڈے نے دلچسپ خواہش کا اظہار کرکے سب کی توجہ اپنی جانب کرالی۔اس انٹرویو میں جب اداکارہ اننیا پانڈے سے پوچھا گیا کہ وہ کس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنا چاہیں گی؟ تو اننیا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے اکاؤنٹ ہیک کرنا چاہیں گی تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو کر رہے ہیں۔
اننیا کے مطابق،’مجھے ان کے اکاؤنٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکاؤنٹ ضرور ہے۔‘یاد رہے کہ حالیہ انٹرویو میں اننیا پانڈے نے ’امپوسٹر سنڈروم ’ کا بھی انکشاف کیا تھا۔سوشل میڈیا کے تاریک پہلو سے متعلق فلم سی ٹی آر ایل کی اداکارہ اننیا پانڈے نے دلچسپ خواہش کا اظہار کرکے سب کی توجہ اپنی جانب کرالی۔
اس انٹرویو میں جب اداکارہ اننیا پانڈے سے پوچھا گیا کہ وہ کس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنا چاہیں گی؟ تو اننیا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے اکاؤنٹ ہیک کرنا چاہیں گی تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو کر رہے ہیں۔اننیا کے مطابق،’مجھے ان کے اکاؤنٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکاؤنٹ ضرور ہے۔‘یاد رہے کہ حالیہ انٹرویو میں اننیا پانڈے نے ’امپوسٹر سنڈروم ’ کا بھی انکشاف کیا تھا۔