(اُردو ایکسپریس) صوبائی دارالحکومت لاہورآلودگی میں آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر جبکہ بھارتی شہر دہلی پہلے نمبر پر ہے۔سموگ کی اوسط شرح 414 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کا اے کیو آئی 714، سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 613 پر پہنچ گیا ہے،
شہر میں سموگ کی اوسط شرح گزشتہ روز کی نسبت کم ہے مگر صورتحال تاحال تشویشناک قراردی جارہی ہےآلودہ فضا سے بچانے کے لیے آج سے 9 نومبر تک لاہور کے پرائمری سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ محکمہ ماحولیات نے جمعہ اوراتوار کو لاہور میں ہیوی گاڑیوں کی انٹری پر پابندی عائد کر دی۔