پاکستان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے تعطیل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آج سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اس کے علاوہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں آج اور کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی کے مطابق ملتوی کیے گئے پرچے اب 2 اور 3 دسمبر کو ہوں گے جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی میں آج اور کل کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

گزشتہ روز کیا کچھ ہوا؟
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث گزشتہ روز جڑواں شہروں میں میٹرو بس، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند رہی، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی معطل تھی جبکہ پمز سے بارہ کہو تک گرین لائن سروس بھی بند رکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے