(اُردو ایکسپریس) کراچی ائیرپورٹ کےقریب اتوار کی رات غیرملکیوں کے قافلے پر ہونیوالے حملےکی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حملےمیں چھوٹی کار استعمال کی گئی
۔ جناح اسپتال میں 2 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شہری کی لاش لائی گئیدوسری جانب اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے بعد جناح اسپتال میں 2 غیر ملکیوں سمیت3 افرادکی لاشیں لائی گئیں جن میں سے ایک لاش مقامی باشندے کی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیلعلاوہ ازیں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔واضح رہے اتوار کی رات کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 غیر ملکی ہلاک ہوئے جب کہ 17 افراد زخمی ہیں